بنیادی صفحہ » تازہ ترین » دنیا کے امیر ترین آدمی جیف بیزوس کا 27 سال بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

دنیا کے امیر ترین آدمی جیف بیزوس کا 27 سال بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)دنیا کی معروف آن لائن کمپنی ایمیزون نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر (سی ای او) جیف بیزوس رواں برس کے آخر تک اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد جیف بیزوس ایمیزون کے ایگزیکٹیو چیئرمین بن جائیں گے جبکہ ایمیزون کے ویب سروسز چیف سی ای او کی جگہ اینڈی جیسی لے لیں گے۔

جیف بیزوس 27سال قبل کمپنی کے قیام سے لے کر اب تک سی ای او کے عہدے پر فائز  رہے۔

کہا جارہا ہے کہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس اب کمپنی کے میڈیا اور خلائی پروگراموں سے متعلق بعض اہم منصوبوں پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں اسی لیے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیف بیزوس نے اپنے ملازمین کو لکھے گئے خط میں کہا کہ وہ اب دیگر اہم معاملات میں مصروف رہیں گے تاہم یہ فیصلہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نہیں ہے۔

x

Check Also

وزارت اطلاعات و اس کے 15 ذیلی اداروں ڈاون سائزنگ کا فیصلہ

وزارت اطلاعات و اس کے 15 ذیلی اداروں کی ڈاون سائزنگ کا فیصلہ

وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے 15 ذیلی اداروں میں میں نااہل، نکمے اور کرپٹ افسران اور ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے