بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » ایف ٹین تاجر یونین کے سابق صدر ملک ظہوراور اس کے ساتھیوں پر زمین پر قبضے،غیر قانونی اسلحے اور قتل کی دھمکیوں کے 3مقدمات درج

ایف ٹین تاجر یونین کے سابق صدر ملک ظہوراور اس کے ساتھیوں پر زمین پر قبضے،غیر قانونی اسلحے اور قتل کی دھمکیوں کے 3مقدمات درج

ایف ٹین تاجر یونین کے سابق صدر ملک ظہوراور اس کے ساتھیوں پر زمین پر قبضے ،غیر قانونی اسلحے اور قتل کی دھمکیوں کے 3مقدمات درج

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف ٹین تاجر یونین کے سابق صدر ملک ظہور اور ان کے ساتھیوں کے خلاف زمین پر قبضے،قتل کی دھمکیوں اور ناجائز اسلحے کے تین مقدمات درج ،دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد۔

راولپنڈی کے رہائشی سہیل بشیر بٹ کی درخواست پر تھانہ سہالہ میں درج کئے گئے تین مقدمات کے مطابق ملک ظہور اور اس کے کارندوں عدنان اور سہیل خان مسلح کلاشنکوف اور دیگر چار نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر سہیل بشیر بٹ کو اس کی زمین سے بے دخل کر دیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ریسکیو15پر کال کرنے پر تھانہ سہالہ پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان عدنان اور سہیل خان کو غیر قانونی اسلحہ دو کلاشنکوف سمیت موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تھانہ سہالہ پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف تین مختلف مقدمات درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے۔

متاثرہ شہری سہیل بشیر نے وزیر اعظم ،وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ ملک ظہور ااور اس کے دیگر کارندوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

x

Check Also

سابق MQM سینیٹر طاہر مشہدی پیپلز پارٹی میں شامل

سابق MQM سینیٹر طاہر مشہدی پیپلز پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی پیپلز پارٹی میں شامل، اس بات کا اعلان انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔