بنیادی صفحہ » پاکستان » پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرسبرگ کے زیر اہتمام 23 مارچ کا دن ملی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرسبرگ کے زیر اہتمام 23 مارچ کا دن ملی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرسبرگ کے زیر اہتمام 23 مارچ کا دن ملی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز) پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرسبرگ کے زیر اہتمام 23 مارچ کا دن ملی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔

تقریب میں شہر میں بسنے والے پاکستانی عمائدین کے علاوہ ماسکو سے آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف روس کے نمائندے اور چیئرمین پاکستانی کمیونٹی روس نور حبیب شاہ نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نور حبیب شاہ نے قرارداد پاکستان کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی جبکہ پاکستانی کمیونٹی سینٹ پیٹرسبرگ کے صدر ڈاکٹر فاروق محمد خان ہوتی نے تمام پاکستانیوں کو قرارداد پاکستان کے 81 سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری اعجاز نے ٹیلیفونک کال کے ذریعے سینٹ پیٹرسبرگ میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انکی حب الوطنی کو سراہا ۔

تقریب میں 23 مارچ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری

اس تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کا روس میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے نام یوم پاکستان کے حوالے سے ویڈیو پیغام بھی ٹیلی کاسٹ کیاگیا۔

اس موقع پر کمیونٹی کے تمام ممبران نے کمیونٹی کے ڈائریکٹر جناب آصف صدیقی،نائب صدر کامران شاہد، جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید غفران ،فنانس سیکریٹری محمد یاسین انور ،کلچر سیکرٹری ڈاکٹر عدنان،سیکرٹری اطلاعات جناب انعام شاہ ،حاجی عتیق اور ملک کاشف کو انکی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔

x

Check Also

وزارت اطلاعات و اس کے 15 ذیلی اداروں ڈاون سائزنگ کا فیصلہ

وزارت اطلاعات و اس کے 15 ذیلی اداروں کی ڈاون سائزنگ کا فیصلہ

وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے 15 ذیلی اداروں میں میں نااہل، نکمے اور کرپٹ افسران اور ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے