بنیادی صفحہ » پاکستان » آزاد کشمیر میں حکومت، مشاورت کیلئے اہم PTI رہنماء طلب

آزاد کشمیر میں حکومت، مشاورت کیلئے اہم PTI رہنماء طلب

آزاد کشمیر میں حکومت، مشاورت کیلئے اہم PTI رہنماء طلب

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے، اس سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے اہم رہنماں کو آج طلب کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ نیازی اور امین گنڈا پور وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت میں شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کشمیر سے بیرسٹر سلطان، تنویر الیاس، خواجہ فاروق اور اظہر صادق کی شرکت بھی متوقع ہے۔

مشاورتی اجلاس میں حکومت سازی میں مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پی پی کے کردار پر غور ہو گا۔

آزاد کشمیر کی 8 مخصوص نشستوں کے امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مشاورت کے دوران تحریکِ انصاف کی طرف سے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدواروں پر غور ہو گا۔

وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کا اعلان اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد ہو گا۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔