بنیادی صفحہ » پاکستان » کراچی کے برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر 2 ماہ کیلئے پابندی

کراچی کے برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر 2 ماہ کیلئے پابندی

کراچی کے برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر 2 ماہ کیلئے پابندی

کراچی(صدائے سچ نیوز)کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے شہر بھر میں برساتی نالوں اور اطراف میں کچرا پھینکنے پر 2 ماہ کے لیے پابندی عا ئد کر دی۔

کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ 3 بڑے نالوں گجر، اورنگی اور محمود آباد نالے سے سروے کیئے گئے، صرف ان 3 نالوں کے اطراف سو سے زائد کچرا چننے والے گروہ کام کرتے ہیں۔

سفارشات میں کہا گیا ہے کہ یہ گروہ کچرے سے مرضی کی اشیاء اکٹھی کر کے باقی کچرا نالوں میں ڈالتے ہیں، سندھ حکومت ہر سال نالے صاف کرتی ہے لیکن صورتِ حال وہی رہتی ہے۔

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کی سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ کچرے کی وجہ سے بارشوں میں یہ نالے ابل پڑتے ہیں جس سے صورتِ حال خراب ہو جاتی ہے۔

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کی سفارشات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے دوران سیلابی صورتِ حال کی وجہ بھی یہی کچرا ہے۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔