بنیادی صفحہ » تازہ ترین » خان صاحب پٹرول پر ٹیکسز کم کرو، بلاول بھٹو کا مطالبہ

خان صاحب پٹرول پر ٹیکسز کم کرو، بلاول بھٹو کا مطالبہ

خان صاحب پٹرول پر ٹیکسز کم کرو، بلاول بھٹو کا مطالبہ

کراچی(صدائے سچ نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرول مصنوعات پر اضافے کو مسترد کردیا اور مطالبہ کیا کہ خان صاحب پٹرول پر ٹیکسز کم کرو۔

کراچی سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وفاقی حکومت کو غریب عوام کی مشکلات کا خیال نہیں ہے، خان صاحب! عوام پر رحم کرو،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے پھر اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیےپٹرول بم کا سہارا لیا، ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کیا گیا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہاکہ پٹرول مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، پاکستان مزید منہگائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

اُن کا کہنا تھاکہ سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی ملک کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن چکی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم سے ملک نہیں چل رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم فقط جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں جانتے،پیپلزپارٹی نےمشکل ترین حالات کے باوجود پیٹرول کی قیمتوں کومستحکم رکھا۔

x

Check Also

وزارت اطلاع+ات کے سابق ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

وزارت اطلاعات کے ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)حواکی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگئی،والدین کی ...