بنیادی صفحہ » پاکستان » کورونا کیسز: اسد عمر کا نئی پابندیوں کا اعلان، 2 دن کاروبار بند رہے گا

کورونا کیسز: اسد عمر کا نئی پابندیوں کا اعلان، 2 دن کاروبار بند رہے گا

کورونا کیسز: اسد عمر کا نئی پابندیوں کا اعلان، 2 دن کاروبار بند رہے گا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نیکورونا وائرس کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی صحت اور روزگار کی حفاظت کرنی ہے، وزیراعظم عمران خان سے منظوری لے کر کچھ فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر نئی پابندیاں لگائی ہیں، جن کا اطلاق 3 اگست سے 31 اگست تک ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس دوران ہفتے میں 2 دن کاروبار بند رہے گا، چھٹی کس دن رکھنی ہے یہ فیصلہ صوبے کریں گے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ دفاتر میں حاضری 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریوں کی گنجائش 50 فیصد ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کاروبار کے لیے اوقات رات 8 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹیں 8 بجے تک کھلیں گی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہاکہ انڈور ڈائننگ بند اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کھلی رہیں گی، جو رات 10 بجے تک کھلی رہے گی جبکہ ٹیک اوے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

x

Check Also

وزارت اطلاع+ات کے سابق ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

وزارت اطلاعات کے ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)حواکی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگئی،والدین کی ...