بنیادی صفحہ » پاکستان » SHO تھانہ چوآسیدن شاہ راجہ عجائب کو ڈاکوں کی گڈ مارننگ،خاتون سے زیورات لیکر فرار

SHO تھانہ چوآسیدن شاہ راجہ عجائب کو ڈاکوں کی گڈ مارننگ،خاتون سے زیورات لیکر فرار

چوآسیدن شاہ (سید عابد حسین بخآری ،خصوصی رپورٹر صدائے سچ) ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ راجہ عجائب کو ڈاکوں کی گڈ مارننگ ،لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ایک خاتون سے مگھال بس سٹاپ پرلوٹ کر فرار ،عوام میں شدید خوف وہراس آئی جی پنجاب انعام غنی سے نااہل عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوآسیدن شاہ کے موضع مگھال بس سٹاپ پر آج صبح 7بجے کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چارمسلح ڈاکوں نے محمد حفیظ ولد عبدالرحمان سکنہ مگھال کی والدہ سے لاکھوں مالیت کے زیورات جن میں کنگن ،چھاپ ،کانٹے چھین کر فرار ایک خاتون کے شور کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر خاموش کرا دیا۔

یاد رہے کہ دلیل پور میں بھی اسی طرح کی واردات دو ہفتے قبل ہوئی جس میں خواتین سے اسلحہ کی نوک پر زیورات چھین کر لے گئے ڈکیتی اور چوری کی درخواستیں فرنٹ ڈیسک پر انٹری نہیں کی جاتیں اور سائلین کو پولیس کی طرف سے کہا جاتا ہے ڈی پی او کا آرڈر نہیں کہ ڈکیتی اور چوری کے مقدمات درج کئے جائیں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں تھانہ چوآسیدن شاہ پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اس عملہ کے ہوتے ہوئے عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے فوری تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے

x

Check Also

وزارت اطلاع+ات کے سابق ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

وزارت اطلاعات کے ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)حواکی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگئی،والدین کی ...