بنیادی صفحہ » پاکستان » برطانوی امیگریشن نے نواز شریف کو جھنڈی دکھا دی: فرخ حبیب

برطانوی امیگریشن نے نواز شریف کو جھنڈی دکھا دی: فرخ حبیب

برطانوی امیگریشن نے نواز شریف کو جھنڈی دکھا دی: فرخ حبیب

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ برطانوی امیگریشن نے بھی نواز شریف کو جھنڈی دکھا دی، اب میاں صاحب کے پاس وطن واپسی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈارکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل سے مسلم لیگ نون کی قیادت کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کیئے ہیں، نواز شریف ڈھٹائی کو چھوڑیں اور وطن واپس آئیں۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کر کے ایون فیلڈ کے محلات بنائے، پلیٹ لیٹس کی رام لیلا بھی ختم ہو چکی ہے۔

وزیر ِمملکت برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عدنان واپس آ گئے لیکن سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف واپس نہیں آئے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف ملک واپس آ کر سزا پوری کریں اور لوٹی ہوئی دولت واپس کریں، نواز شریف کو عدالتوں نے کرپشن پر سزا دی ہوئی ہے۔

x

Check Also

وزارت اطلاع+ات کے سابق ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

وزارت اطلاعات کے ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)حواکی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگئی،والدین کی ...