تازہ ترین
بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » انفارمیشن گروپ گریڈ 20کے قمر بشیر اور ندیم کیانی کی گریڈ 21 جبکہ 6افسران کی گریڈ 20میں ترقی ، فیصلہ جلد

انفارمیشن گروپ گریڈ 20کے قمر بشیر اور ندیم کیانی کی گریڈ 21 جبکہ 6افسران کی گریڈ 20میں ترقی ، فیصلہ جلد

انفارمیشن گروپ گریڈ 20کے قمر بشیر اور ندیم کیانی کی گریڈ 21 جبکہ 6افسران کی گریڈ 20میں ترقی ، فیصلہ جلد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ: سید تبسم عباس شاہ) سنٹرل سلیکشن بورڈ کے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں انفارمیشن گروپ نے اسٹیبلشمنٹ سے گریڈ 21کیلئے2پوسٹیں جبکہ گریڈ 20کیلئے 6پوسٹیں مانگ لی ہیں ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے ایک سینئر افسر کے مطابق گریڈ 21کی ایک پوسٹ پر ترقی کیلئے انفارمیشن گروپ گریڈ 20کے افسرجوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات قمر بشیر موزوں ترین افسر ہیں جبکہ اگر گریڈ 21کی ایک اور پوسٹ انفارمیشن گروپ کو مل جاتی ہے تو ندیم حیدر کیانی کی گریڈ 21میں ترقی کے امکانات کافی زیادہ ہیں۔ ندیم حیدر کیانی اپریل 2022جبکہ قمر بشیر فروری 2023میں ریٹائر ہو جائیں گے۔

گریڈ 20میں سرفہرست افسران رفیق سومرو اور ثریا جمال کا کیس ہمیں ترقی کیلئے موصول ہوا ہے لیکن یہ افسران کئی مرتبہ سپرسیڈ اور ڈیفر ہو چکے ہیں جبکہ گریڈ 20میں ترقی کیلئے جن افسران کے نام موصول ہوئے ہیں ان میں عائشہ تصدق ، بشری بشیر، کنول افتخار، برج لال ڈوسانی، عاشق شیخ ، آصف الرحمان ، سجیلا نوید اور رئیسا عادل ڈائریکٹر اے بی سی شامل ہیں۔

گریڈ 19 سے 20میں ترقی کیلئے سرفہرست افسران اشفاق خلیل، اورنگ زیب حرل، شہزاد شیخ، سیدہ نگھت عامراین سی ایم سی ٹریننگ کورس کی دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے موجودہ بورڈ میں زیر غور نہیں آسکیں گے جبکہ شازیہ سراج، محمد سلیم اور عنبرین گل شاہد کی بیرون ملک پوسٹنگ کے باعث ان کے سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں ترقی کیلئے کیسز زیرغور نہیں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن گروپ کو گریڈ 20کیلئے اگر6پوسٹیں مل گئیں تو ان کے 6افسران کو گریڈ 20میں ترقی دی جائے گی دوسری صورت میں گریڈ20کی 4پوسٹیں ملنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ تصدق، بشریٰ بشیر گزشتہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 20میں ترقی کیلئے ان کے نام اے سی آرز مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مختلف وجوہات کی بنا پر ڈیفر ہو چکے ہیں۔

تاہم ان افسران کی ترقی کاحتمی فیصلہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے ، ان کی ترقی کے حوالے سے سنٹرل سیلکشن بورڈ کے تمام ممبران خصوصا سیکرٹری اطلاعات محترمہ شاہیرہ شاہد کی رائے بہت اہمیت کے حامل ہو گی۔

x

Check Also

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار