تازہ ترین
بنیادی صفحہ » پاکستان » ایف ایف سی کو "مینوفیکچرنگ سیکٹر” میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ایف ایف سی کو "مینوفیکچرنگ سیکٹر” میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

راولپنڈی(صدائے سچ نیوز)فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی)لمیٹڈ کو فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر)کے تعاون سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے زیر اہتمام "فرسٹ ٹیکس پیئر ریکونیشن ایوارڈ” میں مینوفیکچرنگ سیکٹرکاسب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

تقریب میں مختلف ملٹی نیشنلز اور کارپوریٹ بلیو چپ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سید عمران رضوی ، منیجر کارپوریٹ افیئرز اینڈ شیئرز نے ایف ایف سی کی نمائندگی کی اور ایوارڈ وصول کیا۔

ایوارڈ دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں صدر پاکستان جناب عارف علوی مہمان خصوصی تھے۔ صدر نے اپنے خطاب میں خواتین کو بااختیار بنانے اور صنعتی شعبے میں معذور کوٹہ بڑھانے پر زور دیا۔

x

Check Also

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار