این ایچ اے کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے 15لاکھ مالیت کا امدادی سامان، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کا عزم - SADAESACH News
بنیادی صفحہ » پاکستان » این ایچ اے کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے 15لاکھ مالیت کا امدادی سامان، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کا عزم

این ایچ اے کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے 15لاکھ مالیت کا امدادی سامان، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کا عزم

این ایچ اے کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے 15لاکھ مالیت کا امدادی سامان، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کا عزم

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)حالیہ مون سون کی بارشوں اور اونچے درجے کے سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کے اثرات کم کرنے کے لئے این ایچ اے اپنا تعمیراتی اور رفاہی کردار ادا کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر نیشنل ہائی اتھارٹی سنٹرل زون کے تحت متاثرین سیلاب کے لئے امدادی سامان ڈیرہ غازی خان روانہ کیا گیا تھا۔

مقامی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے 15 لاکھ روپے مالیت کی امدادی اشیا این ایچ اے کی طرف سے متاثرین تک پہنچائی جا چکی ہیں۔

 مقامی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے 15 لاکھ روپے مالیت کی امدادی اشیا این ایچ اے کی طرف سے متاثرین تک پہنچائی جا چکی ہیں۔

اس امدادی سامان میں 600 سے زیادہ فوڈ پیکٹ، مچھر دانیاں اور متاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئے فوری ضرورت کا سامان زندگی شامل ہے۔

وفاقی سیکرٹری مواصلات و چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی نگرانی میں جنرل منیجر سنٹرل زون این ایچ اے افتخار ساجد امدادی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

این ایچ اے اس مشکل کی گھڑی میں اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ سڑکوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

x

Check Also

ایف آئی اے نے 156 انتہائی خطرناک انسانی سمگلرز کواشتہاری مجرم قراردیدیا، ریڈبک جاری

ایف آئی اے نے 156 انتہائی خطرناک انسانی سمگلرز کواشتہاری مجرم قراردیدیا، ریڈبک جاری

ایف آئی اے نے 156 "انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز/اسمگلرز" کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہے اور ان کی تفصیلات ریڈ بک 2023 میں شامل کر دی ہیں۔