بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » نواز شریف کے گردے میں پتھری تشخیص

نواز شریف کے گردے میں پتھری تشخیص

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا آج تیسرے روز بھی سروسز اسپتال میں علاج جاری ہے۔ نواز شریف کے بائی گردے میں پتھری تشخیص ہوئی ہے۔

نواز شریف کے گزشتہ روز ہونے والے الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے کی رپورٹس آج میڈیکل بورڈ کو پیش کی جائیں گی جب کہ سی ٹی اسکین رپورٹ میں بائیں گردے میں پتھری تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کے بائیں گردے میں تین ملی میٹر کی دو پتھریاں موجود ہیں جب کہ میڈیکل بورڈ دوائی یا مشین کے ذریعے گردے سے پتھری نکالنے کا فیصلہ کرے گا

سابق وزیر اعظم کو کارڈیک ٹیسٹ کے لیے آج پی آئی سی اسپتال لے جائے جانے کا امکان ہے جب کہ ٹیسٹوں کے بعد دوبارہ نواز شریف کو جیل منتقل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

نواز شریف کے دل سمیت دیگر ٹیسٹ گذشتہ روز کیے گئے تھے جب کہ چھ رکنی میڈیکل بورڈ آج رپورٹس کا جائزہ لے گا۔ میڈیکل رپورٹس پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے بھی مشاورت کی جائے گی اور ماہرامراض قلب سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

وزارت اطلاع+ات کے سابق ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

وزارت اطلاعات کے ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)حواکی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگئی،والدین کی ...