
فیصل آباد(صدائے سچ نیوز)فیصل آباد شیعہ متحدہ فورم فیصل آباد شیعہ تنظیمات کی میٹنگ ابو تراب مسجد میں منعقد ہوئی۔ جس میں شیعہ تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی اور تمام تنظیمات کے نمائندوں کا مشترکہ فیصلہ ہوا کہ مذہبی ترمیمی بل 2021 میں ترمیم کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں ۔
ہماری مرکزی قیادت اس بل کوروکنے کیلئے اگر کسی تحریک کا اعلان کرتی ہے تو شیعہ متحدہ فورم فیصل آباد بھرپور ساتھ دے گا ۔
شیعہ متحدہ فورم میں شیخ سجاد مسجد ابو تراب،شیخ مہدی رضا ، مرزا ندیم عباس سیکرٹری مرکزی امام بارگاہ عزادار شبیر، ساجد علی جعفری چیئرمین عزاداری کونسل ، نادر علی ہاشمی ضلعی جنرل سیکرٹری عزاداری کونسل پنجاب، بابر حسین نجفی جنرل سیکرٹری پنجاب عزادار کونسل، محمود حسین شیخ امامیہ آرگنائزیشن ،سیدغضنفر حسین شیعہ علما کونسل، سید علی عباس شاہ صدر کے ایس او، سید آصف شاہ شیعہ علما کونسل پاکستان، اویس الحسین جیایس ڈی، حسن رضا کاظمی سیکرٹری جے ایس او،غلام اکبر ساقی جمعیت اسلامیہ پاکستان نے شرکت کی۔