رمضان فیسٹیول فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول کے اعلان کے بعد دوبارہ آغاز - SADAESACH News
تازہ ترین
بنیادی صفحہ » پاکستان » رمضان فیسٹیول فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول کے اعلان کے بعد دوبارہ آغاز

رمضان فیسٹیول فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول کے اعلان کے بعد دوبارہ آغاز

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حدف ہاکی کلب اسلام آباد کے تعاون سے آبپارہ ہاکی گراؤنڈ اسلام آباد میں جاری رمضان فیسٹیول فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ جو خراب موسم کی وجہ سے تعطل کا شکار تھا نئے شیڈول کے ساتھ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

6 اپریل کو ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں مارگلہ ہاکی کلب اسلام آباد نے پنجاب یوتھ ہاکی کلب راولپنڈی کو با آسانی 5 کے بقابلہ میں 1 گول سے شیکست دی۔ میچ میں میں ایمپائرنگ کے فرائض مرزا نوید اور توصیف نے ادا کئے جب کے ٹیکنیکل آفیشلز سید سلیم رضا اور گلفام کھوکھر تھے ۔

7 اپریل کو اسلام آباد ٹائیگرز ہاکی کلب کا مقابلہ NHC لائنز ہاکی کلب اسلام آباد کے درمیان کھیلا گیا جو کہ اسلام آباد ٹائیگرز ہاکی کلب نے صفر کے مقابلے میں 2 گول سے جیت لیا۔ اس میچ کے ایمپائرز اعجاز حسین اور توصیف تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز کی زمہ داریاں محمد اشرف اور سید سلیم رضا نے ادا کیں.

ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے ایمپائرز مینیجر کی زمہ داری اعجاز حسین کو سونپ دی گئی ہے۔

x

Check Also

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان ، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے تین افسران اور گریڈ 20 کے پانچ افسران کی الیکشن کمیشن سے ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت مانگ لی