
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)ہدف ہاکی کلب اسلام آباد کی جانب سے لیبر ڈے کے حوالے سے آج ہدف ہاکی کلب اسلام آباد اور اسلام آباد یونائٹیڈ ہاکی اکیڈمی کے درمیان شہناز شیخ ہاکی گرائونڈ میں میچ کھیلا گیا ۔
میچ کے مہمان خصوصی آرمی ہاکی کوچ اور انٹر نیشنل امپائر جمیل بٹ صاحب اور اولمپین انٹر نیشنل امپائر شفات اللہ بغدادی تھے۔ دونوں مہمانوں نے ہدف ہاکی کلب کے صدر سید سلیم رضا اور سیکرٹری مرزا نوید احمد کے ہاکی کے ہوالے سے ایسے پروگرام کو سراہا اور آج کا میچ لیبر ڈے کے نام سے آرگنائز کرنے پرشاباش دیتے ہوئے دلی خوشی کا اظہار کیا۔