
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)ہدف ہاکی کلب اسلام آباد کے صدر سید سلیم رضا ، سیکرٹری اور نمائندہ پاکستان ہاکی فیڈریشن مرزا نوید احمد نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھو سو سے ملاقات کی اور انہیں ڈائریکٹر جنرل تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر نئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھو سو نے پھولوں کا گلدستہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے ہاکی کی بہتری کے لیے ہدف ہاکی کلب کی خدمات کو سراہا۔