پہلا ون ڈے: افغانستان 59 رنز پر ڈھیر، پاکستان 142 رنز سے فاتح - SADAESACH News
تازہ ترین
بنیادی صفحہ » پاکستان » پہلا ون ڈے: افغانستان 59 رنز پر ڈھیر، پاکستان 142 رنز سے فاتح

پہلا ون ڈے: افغانستان 59 رنز پر ڈھیر، پاکستان 142 رنز سے فاتح

ہمبنٹوٹا(صدائے سچ نیوز)پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے دی۔ تباہ کن بولنگ پرفارمنس پر حارث رف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلی جانے والی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 

پہلے شاہین آفریدی، پھر نسیم شاہ اور اس کے بعد حارث رؤف نے یکے بعد دیگرے افغان بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 

شاہین آفریدی نے تیسرے اوور میں ابراہیم زادران اور رحمت شاہ کو کیچ آؤٹ کیا اور اگلے ہی اوور میں نسیم شاہ نے افغانستان کے کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی کو میدان بدر کر کے پاکستانی پیس بیٹری کا الارم بجادیا۔ 

افغانستان کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہوئی تو حارث رؤف نے گرتی ہوئی دیوار کو مزید جھٹکے دینا شروع کردیے۔ 

حارث رؤف نے پہلے 18 کے مجموعے پر اکرام علی خیل، 35 پر رحمان اللّٰہ گرباز، 48 پر محمد نبی اور اسی اسکور پر راشد خان کو بھی پویلین بھیجا۔ 

افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

آٹھویں وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی جبکہ نویں اور آخری وکٹ حارث رؤف نے مجیب الرحمان کو آؤٹ کرکے لی۔

حارث رؤف نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین آفریدی نے دو جبکہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کے پانچ بیٹرز کوئی اسکور نہ بناسکے جبکہ صرف دو بیٹرز دہرے ہندسے میں داخل ہوئے۔ 

x

Check Also

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان ، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے تین افسران اور گریڈ 20 کے پانچ افسران کی الیکشن کمیشن سے ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت مانگ لی