ایرانی فوجی وفد کی ماسکو آمد، بری افواج کے درمیان تعاون پر بات چیت کرے گا - SADAESACH News
تازہ ترین
بنیادی صفحہ » تازہ ترین » ایرانی فوجی وفد کی ماسکو آمد، بری افواج کے درمیان تعاون پر بات چیت کرے گا

ایرانی فوجی وفد کی ماسکو آمد، بری افواج کے درمیان تعاون پر بات چیت کرے گا

ایرانی فوجی وفد کی ماسکو آمد، بری افواج کے درمیان تعاون پر بات چیت کرے گا

ماسکو(صدائے سچ نیوز)ایران کا ایک فوجی وفد گزشتہ روز ماسکو پہنچا ہے، یہ وفد ایران اور روس کی بری افواج کے درمیان تعاون پر بات چیت کرے گا۔

روس کی بری فوج کے کمانڈر انچیف جنرل اولیگ سلیوکوف کا کہنا ہے کہ روس ایران کو مشرق وسطیٰ میں اہم ریاست کے طور پر دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران روس کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور مستقل سیاسی مذاکرات ہماری شراکت داری کا اہم جزو ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے فوجی وفد کی سربراہی بری فوج کے کمانڈر جنرل خمارز حیدری کر رہے ہیں۔

x

Check Also

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان ، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے تین افسران اور گریڈ 20 کے پانچ افسران کی الیکشن کمیشن سے ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت مانگ لی