
اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی سفیر نے نگراں وزیر خارجہ کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی سفیر نے اپنی حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔