دریائے ستلج پر سیلابی صورتحال ، وارننگ جاری ہائی الرٹ - SADAESACH News
تازہ ترین
بنیادی صفحہ » پاکستان » دریائے ستلج پر سیلابی صورتحال ، وارننگ جاری ہائی الرٹ

دریائے ستلج پر سیلابی صورتحال ، وارننگ جاری ہائی الرٹ

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے وارننگ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں گنڈا سنگھ کے مقام پر بھی پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

پاک فوج کی بہاولپور ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج میلسی، چشتیاں، منچن آباد، پاکپتن، عارف والا اور وہاڑی میں لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کر رہی ہے۔

سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس، ریسکیو آپریشن اور فری راشن کی تقسیم جاری ہے۔

علاوہ ازیں سیلاب کے دوران شہریوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب بورے والا میں 2 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ سیلاب سے اب تک درجنوں دیہات متاثر اور متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

x

Check Also

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان ، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے تین افسران اور گریڈ 20 کے پانچ افسران کی الیکشن کمیشن سے ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت مانگ لی