
ٹیکسلا، واہ کینٹ (مشتاق حسین نقوی نمائندہ صدائے سچ نیوز) انٹرنیشنل ٹورزم ڈے کے حوالے سے منسٹری آف ٹورزم اور زلدار احسن رضا نقوی کے تعاون سے ٹیکسلا کی تاریخی میوزیم میں 16 ممالک کے سفرااور دیگر غیر ملکی مندوبین کی سیمینار میں شرکت ۔
8 ہزار قبل مسیح قائم انٹرنیشنل یونیورسٹی جولیاں اور گندارا آرٹ ویلج ٹیکسلا کا وزٹ وفاقی وزیر ٹورزم و ثقافت سید وصی شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت ٹورزم بلوچستان ڈاکٹر قادر بخش نے وفد کی سربراہی کی ۔
انٹرنیشنل ٹورزم ڈے کے حوالے سے ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے منسٹری آف ٹورزم اور زیلدار سید احسن رضا نقوی کے تحت ٹیکسلا میں ایک روزہ انٹرنیشنل سیمینار منعقد کیا گیا جس میں دنیا کے 16 ممالک کے سفرا اور 200 کے قریب مندوبین نے شرکت کی۔
شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ثقافت و ٹورزم سید وصی شاہ نے کہا کہ دنیا کے ٹورزم میں پاکستان کا 70 فیصد حصہ ہے لیکن بدقسمتی سے ماضی میں سامراجی اور سہونیوں کے ایجنٹ اسلام دشمن قوتوں نے پاکستان میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کو فروغ دے کر اس صنعت کو تباہ کرنے کی کوشش کی لیکن ہم نے پاکستان کو ایک نئے حوالے سے شناخت دے کر ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کر لیے ہیں۔




آج دیکھیں پوری دنیا سے سیاح بلا خوف و خطر پاکستان کا رخ کر رہے ہیں ،اس موقع پرصوبائی وزیر ثقافت ٹورزم بلوچستان ڈاکٹر قادر بخش نے بتایا کہ بلوچستان اس حوالے سے دنیا کی سب سے قدیم ثقافت رکھتا ہے اور ہم بہت جلد اس سلسلہ میں اپنی ثقافت اور ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے سیمینارز اور ٹورز ارینج کر رہے ہیں ۔
سفرا اور دیگر مندوبین نے گندھارا تہذیب کے حوالے سے 8 ہزار سال قبل مسیح قائم ہونے والی یونیورسٹی جولیاں اور گندارا آرٹ ویلج ٹیکسلا کا دورہ کیا اور یہاں کے فنکاروں کے فن کی بے پناہ تعریف کی اور آرٹ کے ہاتھ سے بنے ہوئے نمونوں میں اعلی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے گندارا آرٹ کو فروغ دینے کے لیے اپنی اپنی خدمات پیش کی سیمینار کے آخر میں سفرا مندبین فنکاروں کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔