وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی - SADAESACH News
تازہ ترین
بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان ، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

اسلام آباد (سید تبسم عباس شاہ) وزارت اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے تین افسران اور گریڈ 20 کے پانچ افسران کی الیکشن کمیشن سے ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت مانگ لی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ایک افسر کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام موصول ہونے والے خط کے مطابق تقرری کے منتظر سید مبشر توقیر شاہ گریڈ 21 کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن (ڈی ای ایم پی)، طارق محمود گریڈ 21 کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل/ پرنسپل انفارمیشن آفیسر پی آئی ڈی، محمد ارشد منیر گریڈ 21 ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن (ڈی ای ایم پی) سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی، طاہر حسن گریڈ 20 کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیو پاکستان) کو او ایس ڈی جبکہ ان کی جگہ انفارمیشن گروپ کے گریڈ کے افسر محمد شہزاد جو کی اس وقت جوائنٹ سیکرٹری پرائم منسٹر آفس ہیں کو ڈی جی ریڈیو، جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شفقت عباس کو جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ جبکہ عمرانہ وزیر پریس رجسٹرار کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اور عبدالاکبر گریڈ 20 کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات سے رجسٹرار پریس کونسل آف پاکستان لگانے کی اجازت مانگ لی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

x

Check Also

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی پہنچ گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی پہنچ گئے

دبئی (صدائے سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی ...