وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری - SADAESACH News
تازہ ترین
بنیادی صفحہ » پاکستان » وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان بیت المال بورڈ کی تشکیل نو بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق ماہانہ بریفنگ بھی دی جائے گی جب کہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تجارت کے فروغ سے متعلق ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔ ضمنی انتخابات 2018ء کے لئے فنڈز سے متعلق ڈیفنس ڈویژن کی سمری کی منظوری بھی دی جائے گی۔

Hit-slots Casino ان بہترین آن لائن جوئے بازی کے اڈوں میں سے ایک ہے جو آپ کو حقیقی رقم کے شاندار کیسینو گیمز کی عمدہ پیشکش کے ساتھ اڑا دیتی ہے۔

کابینہ ایجنڈے میں آڈٹ اوورسائٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی کونسل کی نامزدگی بھی شامل ہیں۔

کابینہ پاکستان رینجرز کے لئے 429 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے گی جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تبدیلی کے لئے فنڈز کے اجراء کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 29 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جب کہ صحت سے متعلقہ اداروں کی کابینہ ڈویژن سے نیشنل ہیلتھ سروسز کو منتقلی کی منظوری بھی ہو گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

x

Check Also

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان ، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے تین افسران اور گریڈ 20 کے پانچ افسران کی الیکشن کمیشن سے ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت مانگ لی