بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » نوازشریف کی سزا معطلی درخواست پر سماعت

نوازشریف کی سزا معطلی درخواست پر سماعت

نوازشریف کی مڈیکل گراؤنڈ پر درخواست ضمانت کی سماعت

اسلام آباد: ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ معاملے کی سماعت کر رہا ہے۔

عدالت نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ کون سی درخواست سنی جائے؟  خواجہ حارث نے عدالت کو آگاہ کیا پہلے سزا معطلی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست پر دلائل دوں گا۔ نواز شریف کے وکیل نے سپریم کورٹ کے مختلف مقدمات کے حوالے بھی دیے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جب پہلی درخواست دائر کی تو کیا میڈیکل گراؤنڈز موجود تھے، کیا میڈیکل گراؤنڈز پر نئی درخواست دائر کی جا سکتی ہے؟

خواجہ حارث نے بتایا کہ ہماری پہلی سزا معطلی درخواست کے بعد میڈیکل کی صورتحال بنی، سزا معطلی کی پہلی درخواست کے وقت صحت کی یہ صورتحال نہیں تھی۔

یاد رہے کہ  العزیزیہ ریفرنس میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نے سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ بعد ازاں نوازشریف کی طبیعت خراب ہوگئی تو ان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں میڈیکل گراؤنڈ پر سزا معطلی درخواست دائر کی۔

میڈیکل گراؤنڈ پر سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیراعظم کی رپورٹس بھی طلب کی تھیں۔ خواجہ حارث نے متفرق درخواست میں کہا ہے کہ ہم نواز شریف کی سزا معطلی والی پہلی درخواست واپس لے کر میڈیکل گراؤنڈ والی اپیل پر پیروی کرنا چاہتے ہیں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔