بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » مقبوضہ کشمیر کے اسکول میں دھماکہ، 28 طلبا زخمی

مقبوضہ کشمیر کے اسکول میں دھماکہ، 28 طلبا زخمی

مقبوضہ کشمیر کے اسکول میں دھماکہ، 17طلبا زخمی

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما کے ایک اسکول میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 28 طلبا زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع پلواما کے اسکول میں ہونے والے دھماکے سے 28 طلبا زخمی ہوئے ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی طلبا کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ جائے وقوعہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے۔

اسکول میں ہونے والے دھماکہ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

سیکیورٹی اداروں نے اسکول کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

فوری طور پر دھماکہ کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ ہینڈ گرنیڈ کا لگتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کوئی اسکول میں گرنیڈ لے کر داخل ہوا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔