تازہ ترین
بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پمز ہسپتال کا دورہ

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پمز ہسپتال کا دورہ

ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ بنک میں خون کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کی ہدایت۔
ہسپتال کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

اسلام آباد(آئی ایم آئی نیوز

کے مطابق گذشتہ روز وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت کا بریفنگ دی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ پمز ہسپتال میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بلایا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پمز ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ وارڈز میں بیڈ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت اور ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ بنک میں خون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پمز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی بلڈنگ کو وارڈ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ ہسپتال کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار