Connect with us

اوورسیز پاکستانیز

پی او اے ایف یورپ کے رہنماؤں کا مطالبہ، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو فعال ادارہ بنایا جائے

POAF Europe Leaders

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اوورسیز الائنس فورم (پی او اے ایف) یورپ کے رہنماؤں نے سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں، عدم تحفظ اور درپیش انتظامی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو حقیقی معنوں میں ایک مؤثر اور فعال ادارہ بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کمیشن کے معاملات میں خصوصی دلچسپی لیں، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا کمشنر اوورسیز پاکستانیوں میں سے مقرر کیا جائے اور اس کی ضلعی کمیٹیوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا بروقت اور مؤثر ازالہ ممکن ہو سکے۔

پی او اے ایف یورپ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی طرز پر ادارے قائم کیے جائیں تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو ملک بھر میں اپنی جائیدادوں، سرمایہ کاری اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر ادارہ جاتی سہولت میسر آ سکے۔

ان خیالات کا اظہار پی او اے ایف یورپ کے رہنماؤں نے معروف صوفی اسکالر، کالم نگار اور دانشور ڈاکٹر صغریٰ صدف کی جانب سے فالکن کلب لاہور میں ان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وفاقی وزیر سینیٹر پرویز رشید تھے۔

وفد میں پی او اے ایف یورپ کے صدر چوہدری اعجاز پیارا، سرپرست چوہدری مظہر اقبال دیونہ ، فرانس کے ممتاز پاکستانی بزنس مین اور نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کے چیئرمین راجہ سجاد حسین، پی او اے ایف جرمنی کے چیئرمین چوہدری امتیاز احمد سندھو اور پاکستان کمیونٹی ناروے کے صدر چوہدری اظہر اقبال شامل تھے۔

تقریب میں معروف صحافی مجیب الرحمٰن شامی، اوریا مقبول جان اور حفیظ اللہ نیازی، سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود، پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق صدر اسلم گل اور معروف شاعر امجد اقبال امجد سمیت صحافیوں، سیاست دانوں اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

چوہدری اعجاز پیارا نے اپنے خطاب میں کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ایک بڑا مسئلہ پاکستان میں ان کی جائیدادوں پر قبضہ اور عدم تحفظ ہے۔ پی او اے ایف یورپ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو ایک مؤثر اور فعال ادارہ بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کمیشن کے معاملات میں خصوصی دلچسپی لیں، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا کمشنر اوورسیز پاکستانیوں میں سے مقرر کیا جائے اور اس کی ضلعی کمیٹیوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی مضبوطی، زرمبادلہ کی فراہمی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن بدقسمتی سے انہیں اپنے ہی وطن میں جائیدادوں پر قبضوں، قانونی پیچیدگیوں اور مختلف اداروں میں شنوائی نہ ہونے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چوہدری اعجاز پیارا نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے محض اعلانات کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات اور مؤثر ادارہ جاتی نظام ضروری ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو فعال بنانے کے ساتھ اس کی ضلعی کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے بار بار پاکستان آنے اور مختلف دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ دوسرے صوبوں میں بھی اسی طرز کے ادارے قائم کیے جائیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ملک بھر میں مؤثر ادارہ جاتی سہولت میسر ہو۔

چوہدری اعجاز پیارا نے مزید کہا کہ چیئرمین سید قمر شاہ اور منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف محمد افضال بھٹی کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ایک فعال ادارہ بن چکی ہے اور اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کر اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ایسے اداروں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

چوہدری مظہر اقبال دیونہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی محبِ وطن ہیں اور اپنے وطن کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ملک کی تعمیر و ترقی میں شریک کیا جائے اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں۔

راجہ سجاد حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، تاہم اس مقصد کے لیے کاروبار دوست ماحول، قانونی تحفظ اور حکومتی اداروں کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیرونِ ملک سے سرمایہ کاری لا کر اسلام آباد میں نیو ایئرپورٹ سٹی ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا ہے۔ اگر بیرونِ ملک مقیم سرمایہ کاروں کو مناسب سہولتیں اور اعتماد فراہم کیا جائے تو پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دینے اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری لانے اور اس کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ کے پانچ رہنماؤں کو وجدان 2026 ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پی او اے ایف یورپ کے سرپرست چوہدری مظہر اقبال دیونہ صدر چوہدری اعجاز پیارا، پی او اے ایف جرمنی کے چیئرمین چوہدری امتیاز احمد سندھو، پاکستان کمیونٹی ناروے کے صدر چوہدری اظہر اقبال اور نیو ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد کے چیئرمین راجہ سجاد حسین شامل تھے۔

سینیٹر پرویز رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے پی او اے ایف یورپ کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل اور مطالبات وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے اٹھائیں گے۔

مجیب الرحمٰن شامی، میاں عمران مسعود، اوریا مقبول جان اور حفیظ اللہ نیازی نے بھی خطاب کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی وطن کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن کا اہم حصہ اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پاکستان کی معیشت اور ترقی میں ان کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں قومی ترقی کے عمل میں مؤثر طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔

پی او اے ایف یورپ کے رہنماؤں نے استقبالیہ تقریب کے انعقاد، ان کی خدمات کے اعتراف میں وجدان 2026 ایوارڈ دیے جانے اور پاکستانی صحافیوں، سیاست دانوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان مکالمے کی فضا قائم کرنے پر ڈاکٹر صغریٰ صدف کا شکریہ ادا کیا۔

رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اوورسیز الائنس فورم یورپ سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

gold gold
پاکستان3 گھنٹے ago

پانچ دن مسلسل گرنے کے بعد سونے کی قیمت آج سنبھل گئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پانچ دن مسلسل گرنے کے بعد سونے کی قیمت آج سنبھل گئی۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن...

POAF Europe Leaders POAF Europe Leaders
اوورسیز پاکستانیز3 گھنٹے ago

پی او اے ایف یورپ کے رہنماؤں کا مطالبہ، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو فعال ادارہ بنایا جائے

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اوورسیز الائنس فورم (پی او اے ایف) یورپ کے رہنماؤں نے سمندر پار پاکستانیوں کی...

Hafiz Naeem Hafiz Naeem
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیر اعظم سن لیں عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سن لیں...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین3 گھنٹے ago

تہران میں چار ملکی اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دی، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا اہم چار ملکی اجلاس آج ہوگا،ایرانی وزارت خارجہ کے...

Ali-Bagheri-Kani Ali-Bagheri-Kani
تازہ ترین3 گھنٹے ago

تہران میں چار ملکی اجلاس علاقائی امن و سلامتی کیلئے انتہائی اہم پیشرفت قرار

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی عہدیدار علی باقری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے اعلیٰ...

Pakistani Flights Pakistani Flights
پاکستان3 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ تنازع، جی پی ایس سگنلز میں گڑبڑ، پاکستانی فلائٹس کی لوکیشنز پھر بھارت میں ظاہر ہونے لگیں

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ میں جی پی ایس سگنلز...

UK-strom UK-strom
تازہ ترین3 گھنٹے ago

برطانیہ میں طوفان بوئیلو سے تباہی،2 افراد ہلاک، 90 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں طوفان بوئیلو نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا،طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 2...

ai generated til aviv ai generated til aviv
تازہ ترین3 گھنٹے ago

نیتن یاہو نے انتخابات سے قبل تل ابیب پر جوہری حملے کی اے آئی تصویر شیئر کر دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل تل ابیب پر جوہری حملے...

Gen.-Waheed-Kakar Gen.-Waheed-Kakar
پاکستان4 گھنٹے ago

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ آئی ایس پی...

Aleema Khan, Uzma Khan and Noreen Niazi Aleema Khan, Uzma Khan and Noreen Niazi
پاکستان4 گھنٹے ago

علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پنجاب حکومت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع کردی۔...

Trending