پاکستان
سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، پاکستان نے سیریز 0-1 سے جیت لی
راولپنڈی (صدائے سچ نیوز)آج ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا جو قومی ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عباس اور عامر جمال نے 3، 3 جبکہ رضا اللّٰہ 2 اور سلمان علی آغا اور ثاقب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام تک 9 وکٹوں پر 309 رنز بنائے تھے، جس کے بعد آج پہلے ہی سیشن میں مہمان ٹیم کی دوسری اننگ اختتام کو پہنچ گئی تھی۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں 98 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، محمد عباس نے 14، رضا اللّٰہ نے 21 اور عامر جمال نے 24 رنز کے عوض 3، 3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ 1 وکٹ ثاقب خان کو بھی ملی۔
بعد ازاں پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 325 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا جبکہ ٹیسٹ سیریز سے قبل 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے 1-2 سے جیتی تھی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

