Connect with us

پاکستان

اہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی

Tanveer Abbasi Chairman Awam Dost Group

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) چئیر مین عوام دوست گروپ نورپور شاہاں تنویر حسین کا کہنا تھا کہ اہلیان نورپور شاہاں بری امام کے خلاف طاقت کا استعمال اور بے دخلی کا آپریشن عدالت عالیہ کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی ہوگی، جس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار تنویر حسین عباسی چیئرمین عوام دوست گروپ نے اہل علاقہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان نورپور شاہاں قانون کے دائرے میں اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں مگر سی ڈی اے حکام کا رویہ آمرانہ ہے جو طاقت کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔

چیئرمین عوام دوست گروپ نے کہا کہ عدالت عالیہ نے نورپور شاہاں ماڈل ویلج کے قیام کے حوالے سے سی ڈی اے کے فیصلوں کی روشنی میں رٹ پٹیشن نمبر 4026/2020 تنویر حسین بنام سی ڈی اے میں 26 جون 2025 کو متاثرین نورپور شاہاں کی آبادکاری کے لئے سی ڈی اے کی پالیسی کے مطابق بورڈ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے زون تھری میں ترمیم کر کے نورپور شاہاں ماڈل ویلج کے قیام کو یقینی اور محفوظ بنانے کا واضح حکم دیا ہے ۔

تنویر حسین نے کہا کہ عدالت نے سی ڈی اے کو حکم دیا ہے کہ نور پور شاہاں میں کسی بھی قسم کے آپریشن سے پہلے سی ڈی اے کے ممبر کے سطح کے افسر کی سربراہی میں نو رکنی کمیٹی جس میں مقامی نمائندگی بھی ہوگی قائم کی جائے گی۔ جس کی نگرانی میں متاثرین اور غیر متاثرین کے گھروں کی چھان بین کے بعد کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہونا تھا مگر سی ڈی اے حکام طاقت کے زور پر دو دن کے نوٹس پر لوگوں کے مکانات گرا رہے ہیں۔

تنویر عباسی نے کہا کہ چھ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود سی ڈی اے نے عدالت کی ماڈل ویلج کے حوالے سے دی گئی گائیڈ لائن پر عمل درآمد نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی مجرمانہ غفلت سے متاثرین نور پور شاہاں پچھلے 50 سالوں سے مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہیں راستے بند کر دئیے گئے ہیں۔ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی زمین پر وزیراعظم ہاؤس بنا ہے وہ 50 برسوں سے اپنی ہی آبادکاری کے حق لئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔

تنویر حسین عباسی نے صدر اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے کو نور پور شاہاں کے حوالے سے عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق ماڈل ویلج بنانے کے حکم کا پابند کیا جائے۔ جن سے مارشل لاء کے کالے قانون کے تحت گردن پر پاؤں رکھ کا اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر 17 ہزار سے کنال اراضی لی گئی۔ مگر متاثرین کو ماڈل ویلج کی صورت میں آباد نہیں کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Ismail Baqai Ismail Baqai
تازہ ترین4 گھنٹے ago

نائن الیون میں ملوث افراد ایرانی نہیں تھے، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے جواز...

PTI workers PTI workers
پاکستان4 گھنٹے ago

27 ستمبر کے مارچ کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان نظر بند

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مارچ کے پیش نظر تحریک انصاف کے 100 سے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین5 گھنٹے ago

یمن میں کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

یمن میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔...

monsoon rains monsoon rains
پاکستان5 گھنٹے ago

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونےکا امکان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔  ترجمان...

masood peshakian masood peshakian
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کردے تو آبنائے ہرمزکھول دی جائےگی، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے پیرکو مسقط میں ایران اور عرب ممالک کے...

ismail-baqae ismail-baqae
تازہ ترین5 گھنٹے ago

سمندری پابندیاں اور ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہیں، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے سعودی عرب، اردن اور جاپان کو ایران...

lose-weight lose-weight
تازہ ترین20 گھنٹے ago

جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

ناشتے میں متعدد افراد انڈے کھانا پسند کرتے ہیں اور یہ عادت صحت بالخصوص موٹاپے سے بچانے کے لیے فائدہ...

Orangi-Town Orangi-Town
پاکستان20 گھنٹے ago

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بلدیہ سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ...

shafi-jan shafi-jan
پاکستان20 گھنٹے ago

ہم اس نظام کو گرانے آرہے ہیں اور پوری طاقت سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے، شفیع جان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے موبائل فون کا فرانزک...

rangers rangers
پاکستان21 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر...

Trending