Connect with us

پاکستان

بیرسٹر افتخار گیلانی نے بطور وزیراعظم آزاد کشمیر حلف اٹھا لیا

iftikhar-gillani

مظفر آباد (صداۓ سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی نے بطور وزیراعظم آزاد کشمیر حلف اٹھا لیاہے جبکہ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے بھی عہدے کا حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم سب مل کر چلیں گے، ایک ایساآزاد کشمیر بنائیں گے جس کی مثال پوری دنیا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا چھوٹا سا خطہ ہے،گورننس کے مسائل ہیں، روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کریں گے، ہمیں اپنے ہسپتالوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہماری حکومت میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کی مثال دی جائے گی۔

آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری طارق فاروق کی صدارت میں ہوا، جس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹرافتخار گیلانی نے 30ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار کو سردار مختارخان نے 14ووٹ ملے۔

مسلم لیگ (ن) کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو 32،32 ووٹ پڑے تھے تاہم بیرسٹر افتخار گیلانی کو 2 ووٹ کم پڑے، ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت عوام کی ہوگی، یہ دور کشمیر کے عوام کا دور ہوگا، یہ ریاست کا ہربندہ دیکھے گا۔

افتخار گیلانی کا شمار آزاد کشمیر کی سیاست میں مسلم لیگ (ن) کے نمایاں رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ ان کا تعلق مظفرآباد کے ایک معروف سیاسی خاندان سے ہے اور وہ قانون، تعلیم اور پارلیمانی سیاست کے شعبوں میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے ابتدائی تعلیم اسلام آباد میں حاصل کی، جس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ وہاں انہوں نے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کی اور وطن واپسی کے بعد اسلام آباد میں وکالت شروع کی۔

وہ قریباً ایک دہائی تک وکالت کے شعبے سے وابستہ رہے۔ عدالتی معاملات اور قانون کے شعبے میں کام کرنے کے دوران انہوں نے آئینی اور قانونی امور میں بھی تجربہ حاصل کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Price Cut and Diesel Price Hike Petrol Price Cut and Diesel Price Hike
پاکستان5 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...

iran-usa iran-usa
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا پر مسلسل بھروسا کرنےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی، ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایک بیان میں ایرانی فوج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خطے کے ممالک پر...

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان6 گھنٹے ago

اسلام آباد پولیس کی 10بکتربند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد...

Police-quetta Police-quetta
پاکستان6 گھنٹے ago

کوئٹہ، جوائنٹ روڈ پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک اہلکار اور دو راہگیر زخمی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ...

petroleum-products petroleum-products
پاکستان7 گھنٹے ago

جب قیمت بڑھتی ہے تو 5 روپے روزانہ بڑھاتے ہیں، کمی 75 پیسے کی کرتے ہیں، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینیٹرمنظور حسین کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا اجلاس ہو ا...

Maryam Nawaz Maryam Nawaz
پاکستان7 گھنٹے ago

‘یہ 13 سالہ نااہلی کا قصور ہے’، مریم نواز کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر ردعمل

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر ردعمل...

shehbaz-sharif-address shehbaz-sharif-address
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے حوالے سے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی...

Peshawar police Peshawar police
پاکستان7 گھنٹے ago

پشاور میں احتجاج، دھرنے اور ریلی پر 7 روز کیلئے پابندی عائد

پشاور(صداۓ سچ نیوز) پشاور کی ضلعی انتطامیہ نے آئندہ 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے...

gold gold
پاکستان7 گھنٹے ago

عالمی و مقامی سطح پر دو دن اضافے کے بعد سونےاور چاندی کی قیمت گرگئی

عالمی و مقامی منڈیوں میں دو دن اضافے کے بعد سونےاور چاندی کی قیمت گرگئی۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

Laiba Laiba
پاکستان15 گھنٹے ago

ملزم نے تعلیم کیلئے بیرون ملک جانیکی خواہشمند لائبہ کو کیسے دھوکا دیا؟ اہم انکشافات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی مبینہ خودکشی کے واقعے پر پولیس ذرائع کا...

Trending