Connect with us

پاکستان

پی ایس ایل 12 کی افتتاحی تقریب پشاور میں ہوگی، محسن نقوی

mohsin naqvi

پشاور (صدائے سچ نیوز)پشاور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  پشاور کے شائقین طویل عرصے سے اپنی سرزمین پر پی ایس ایل کے انعقاد کے منتظر تھے اور لیگ کو یہاں لانے کا مقصد پاکستان کرکٹ کے لیے اس شہر کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا۔ اس موقع پر پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پشاور کے عوام لیگ کا اسی جوش و خروش سے خیرمقدم کریں گے جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوری میں پشاور میں سہ فریقی سیریز بھی کھیلی جائے گی اور شہر میں بین الاقوامی کرکٹ بحال کی جائے گی۔ قبائلی اضلاع میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اکیڈمی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

 محسن نقوی نے اس موقع پر خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 سال کے دوران نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نہ ہونے اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کرنے کے فیصلے کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، کرکٹ میں ٹیلنٹ آرہا ہے ہم یہ ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے،  قبائلی علاقوں کے لیے کرکٹ اکیڈیمی بنا رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جس کا لیگ اور بالخصوص پشاور کے شائقین گزشتہ 12 سال سے انتظار کر رہے تھے۔ ان کے مطابق پی ایس ایل 12 میں چھٹے وینیو کے اضافے سے لیگ کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی کہا کہ پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے پرانا نام دوبارہ بحال کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں کوئی کرکٹ اسٹیڈیم نہیں بنا۔

یہ بھی پڑھیں

new york city new york city
تازہ ترین10 منٹس ago

نیویارک سٹی ہال میں ساڑھیوں کے رنگوں میں جھلکتی جنوبی ایشیائی تاریخ، میئر ظہران ممدانی بھی تقریب میں شریک

نیویارک (صدائے سچ نیوز) نیویارک سٹی ہال میں جنوبی ایشیائی ثقافت، خواتین کی کامیابیوں اور تارکین وطن کی تاریخی جدوجہد...

mohsin naqvi mohsin naqvi
پاکستان19 منٹس ago

پی ایس ایل 12 کی افتتاحی تقریب پشاور میں ہوگی، محسن نقوی

پشاور (صدائے سچ نیوز)پشاور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے...

Dr Yasir Iqbal Mughal Dr Yasir Iqbal Mughal
پاکستان1 گھنٹہ ago

برطانیہ میں تارکینِ وطن کا مستقبل داؤ پر؟ برسوں کی محنت، قربانیاں اور خواب نئی امیگریشن پالیسی کی زد میں!

تحریر: یاسر اقبال مغل (لوٹن، برطانیہ) برطانیہ ہمیشہ سے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے امید، ترقی، بہتر مستقبل اور...

Muhammad-Maqsood-Khan-Advocate Muhammad-Maqsood-Khan-Advocate
پاکستان2 گھنٹے ago

ضبط کا خراج

محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ لاہور کی پرانی گلیوں میں شام کا دھندلکا اتر رہا ہے۔ پیپل کے بوڑھے...

multan multan
پاکستان3 گھنٹے ago

ملتان پاکستان کا آلودہ ترین شہر قرار، فضائی آلودگی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ

ملتان (صدائے سچ نیوز)پاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو (پی اے کیو آئی) کی تازہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 16 سے...

president iran president iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا کا ’’ڈرٹی بم‘‘ کا جھوٹا الزام عائد کرنا جنگ کا ایک نیا بہانہ ہے، ایران

تہران (صدائے سچ نیوز)ایران نے امریکا کی جانب سے واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام...

mir raza mir raza
پاکستان4 گھنٹے ago

میر رضا قتل کیس، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے تیسرے اجلاس میں اہم پیش رفت متوقع

کراچی (صدائے سچ نیوز)میر رضا کے اہلِ خانہ بھی آج جے آئی ٹی اجلاس کا حصہ ہوں گے، میر رضا...

Gold Price Gold Price
پاکستان4 گھنٹے ago

تین روزہ وقفے کے بعد سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(صدائے سچ نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 616 ڈالر...

chakwal chakwal
پاکستان5 گھنٹے ago

تعلیم کی شمع روشن رکھنے کا عزم، نثار ویلفیئر ٹرسٹ کے دو سال مکمل، مستحق طلبہ میں یونیفارم اور جوتے تقسیم

چکوال (صدائے سچ نیوز) تعلیم کی شمع روشن رکھنے اور مستحق بچوں کے تعلیمی سفر میں حائل مالی مشکلات دور...

iran-ismael-baqai iran-ismael-baqai
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکا شرائط پوری کرے تو دو گھنٹے میں آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے، ایران کی بڑی پیشکش

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا تہران کی شرائط پوری کردے تو وہ چند گھنٹوں...

Trending