پاکستان
معصومہء سندھ کے حرم کی تعمیر میں تاخیری حربوں کا استعمال، احتجاج کا اعلان
حیدرآباد (صدائے سچ نیوز) تکفیری گروہوں کی مسلسل اور طویل شرپسندیوں اور مختلف ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کے بعد بالآخر سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بئنچ حیدرآباد کے واضح احکامات کی روشنی میں معصومہء سندھ بی بی ماہم بنت امام مُوسیٰ کاظم عہ کے حرمِ اطہر کی سرکاری طور پر تعمیر تو شروع ہوئی لیکن پھر محکمہء اوقاف کے ہی کچھ کارندوں کے استعمال کیئے گئے ہتھکنڈوں اور مختلف تاخیری حربوں کی وجہ سے معصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر چند ماہ سے بغیر کسی وجہ کے مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔
باوجود طویل ترین عوامی احتجاجوں کے اب تک بھی مکمل طور پر بند ہی رکھی جا رہی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان شدید اور طویل ترین عوامی احتجاجوں کے باوجود محکمہء اوقاف سندھ کے ان چند کارندوں کے کان پر کوئی جُوں تک بھی نہیں رینگ رہی اور وہ اپنے ان تاخیری حربوں میں مسلسل اضافہ کرنے کی سازش پر ہی عمل پیرا ہیں۔
مزید یہ کہ، محکمہ اوقاف کی اسی بے حسی کی وجہ سے ہی ملک بھر سے وہاں زیارت کے لئے آکر مختلف پریشانیوں میں مبتلا یونے والے ہزاروں زائرین میں شدید بے چینی اور اضطراب کی لہر پیدا ہو رہی ہے جو اب انہیں محکمہء اوقاف سندھ کے اس عمل کے خلاف احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کر رہی ہے لیکن معصومہء سندھ کے روضہ کا تعمیراتی کام اب بھی مسلسل بند ہی رکھا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سندھ کے نامور و سینئر ترین نوحہ خوانوں میر امداد علی پیرل تالپور، آغا سید مہر علی شاہ و دیگر نے عباسی لائبریری قاسم آباد میں سندھ کے مختلف شہروں سے بلوائے گئے نوحہ خوانوں اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہء اوقاف سندھ کے چند کارندوں کی جانب سے ان ہتھکنڈوں کا استعمال بند نہیں کیا گیا تو سندھ کے نوحہ خوان اور ماتمی انجمنیں اس عمل کے خلاف سندھ بھر میں عزاداران کے احتجاج شروع کروانے کے لئے سندھ بھر کے شہروں کے دورے شروع کریں گے جس کے بعد جنوری میں کراچی پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرکے محکمہء اوقاف سندھ کے اس افسوسناک عمل کے خلاف سندھ بھر میں مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کرنے کا لائحہء عمل دے دیا جائے گا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

