Connect with us

اوورسیز پاکستانیز

نیوجرسی میئر کے انتخابات ،پاکستانی امریکن مصعب علی نے10 ہزار 843 ووٹ لیے

mussab Ali American Pakistani

یانیو جرسی میں میئر کا الیکشن، پاکستانی امریکن مصعب علی نے خوب مقابلہ کیا

نیوجرسی(صدائے سچ نیوزڈیسک)لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن مصعب علی نیوجرسی ریاست کے شہر جرسی سٹی کا میئر بننے میں کامیاب نہ ہوسکے تاہم انہوں نے خوب مقابلہ کیا۔

غیرجماعتی بنیاد پر الیکشن لڑنے والے مصعب علی کا مقابلہ کرسٹینا فریمین، کالکی جائنی روز، جم مک گریوی، بل او ڈیا، جیمز سولومون اور جوائس واٹرمین سے تھا۔

مصعب نے10 ہزار 843 ووٹ لیے۔ سٹی کونسل رکن جیمز سولومون 17 ہزار 200 ووٹ لے کر سر فہرست رہے جبکہ سابق گوررجم مل گریوی 15 ہزار 42 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔

اب جیمز سولومون اور جم مل گریوی کے درمیان رن آف الیکشن ہوگا۔

چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے مصعب علی 1997 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور سن 2000 میں اپنے والدین کے ساتھ جرسی سٹی منتقل ہوئے تھے۔

مصعب کو امریکا آئے ابھی ایک سال ہی ہوا تھا کہ ان کے والد کو نوکری سے نکال دیا گیا اور ان کی ٹیچر والدہ کو حجاب کرنے پر شدید تعصب کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ یہ 11 ستمبر کے بعد کی صورتحال تھی جس نے مصعب علی کو انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی جانب مائل کیا۔

مصعب کے والد اور والدہ دونوں ہی یونین ورکرز رہے ہیں۔ ان کی والدہ ایجوکیٹر اور والد پوسٹل ورکر ہیں۔

مصعب نے پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی ہے۔ ماسٹرز کی ڈگری چین سے لی اور ہارورڈ لا اسکول سے جوریس ڈاکٹر کی ڈگری لی۔ ہارورڈ یونیورسٹی ہی میں وہ اسٹوڈنٹ باڈی کے شریک صدر بھی رہے ۔

پہلے دور صدارت کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو وہ اپنے سیاست میں آنے کی اہم وجہ قرار دیتے ہیں۔ نومبر سن 2016 میں مصعب نے جرسی سٹی میں اپنے مقامی اسکول بورڈ کیلئے الیکشن لڑا تھا۔

مصعب پہلا الیکشن ہار گئے تھے مگر سن 2017 میں وہ 68 ووٹوں کی برتری سے اس عہدے پر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ وہ وقت تھا جب مصعب نیویارک کی رٹگرز یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے اور عمر 20 برس تھی۔اس طرح انہیں جرسی سٹی کی تاریخ میں کم عمر ترین منتخب افسر بننے کااعزاز حاصل ہوا۔

ساتھ ہی وہ اس وقت امریکی تاریخ کے کم عمر ترین منتخب مسلم عہدیدار بھی تسلیم کیے گئے تھے۔

سن 2018 میں وہ دوبارہ منتخب ہوئے۔ اس بار انہیں 23 ہزار ووٹ ملے تھے۔

سن 2021 میں وہ جرسی سٹی بورڈ کے صدر بنے۔ انہوں نے ٹیچرز کی تنخواہیں بڑھانے کی مہم چلائی،اس طرح کم سے کم تنخواہ 17 ڈالر فی گھنٹہ مقرر کی اور کم سے کم سالانہ تنخواہ 61 ہزار مقرر کرنے کی کامیاب مہم چلائی۔

مصعب نے اسٹوڈنٹ لنچ قرضہ ختم کرنے کی بھی کامیابی سے وکالت کی۔ اسٹوڈنٹ بورڈ سیٹ قائم کی اور اسکولوں کو بہتر بنانے کیلئے بجٹ ترجیحات میں طالبعلموں کے مشورے لازمی قراردیے۔

مصعب ایک اچھے فائٹر ہیں کیونکہ جب وہ ہارورڈ میں فائنل ائیر کے طالبعلم تھے، انہیں ہاجکنز لمفوما کا اسٹیج فور تشخیص کیا گیا تھا۔ وہ کیموتھراپی کے 12 راؤنڈز کے دوران بھی بورڈ کی صدارت کے فرائض انجام دیتے رہے اور بلاخر کینسر کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

جرسی سٹی کے میئر کا الیکشن ہارنے کے باوجود یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ وہ ایک بار پھر میدان میں اتریں گے اور پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہونے کی کوشش کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

middle-east middle-east
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کے خلاف طویل ہوتی جنگ، مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ممالک امریکا سے مایوس

ایران کے خلاف جنگ امریکا کیلئے سفارتی میدان میں تباہ کن ثابت ہوا۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی سیکیورٹی کیلئے...

blast blast
تازہ ترین2 گھنٹے ago

روس کے یوکرین پر نئے فضائی حملے، اسٹیل پلانٹ تباہ، یوکرین کا ماسکو پر جوابی ڈرون حملہ

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کی جانب سے گزشتہ رات یوکرین پر فضائی حملوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے...

Transport-Alliance Transport-Alliance
پاکستان2 گھنٹے ago

مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے ہڑتال 40 دن کیلئے موخر کرنے کا...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان2 گھنٹے ago

پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ہے، حکومت کے گھٹنے ٹیکنے تک دھرنا جاری رہے گا، حافظ نعیم

لاہور (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران ٹولے نے ہمیں ایک مصیبت...

sheikh-hasina sheikh-hasina
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیر اعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں گے، بنگلادیش کا دو ٹوک اعلان

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جب تک بھارت سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ...

images-of-3-iranian-pilots images-of-3-iranian-pilots
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر فضائی حملے کے بعد قطر میں مبینہ طور پر گرفتار 3 ایرانی پائلٹس کی تصاویر جاری کردیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے 2 مارچ کو قطر میں امریکی فوجی اڈے پر فضائی حملے کے بعد لاپتا...

salal-dam salal-dam
پاکستان2 گھنٹے ago

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل کھول دیے، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل طور پر کھول دیے، جس کے بعد دریائے چناب میں پاکستان کی...

jamat-e-islami-protests jamat-e-islami-protests
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور، پشاور میں دھرنے

کراچی، لاہور اور پشاور میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے دھرنے دے دیے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کی...

us-iran us-iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

‘ایران کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے’، آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینےکے ٹرمپ کے بیان پر ایرانی آرمی چیف کا سخت بیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے آبنائے ہرمزکو امریکی علاقہ قرار  دینےکے ٹرمپ کے...

UK Economic Growth UK Economic Growth
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ نہ رکی تو برطانوی معیشت کی ترقی رک جائے گی، ماہرین

نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کو خبردر کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ اگر 2026...

Trending