Connect with us

اوورسیز پاکستانیز

پہلے مسلمان کینیڈین ہائی کمشنربرائے پاکستان طارق علی خان کی وزیرخزانہ اورنگ زیب سے ملاقات

Muhammad Aurangzeb

پائیدار معاشی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات، سرکاری اداروں کی نجکاری اور نجی شعبے کی قیادت میں ترقی و نمو پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے، سینیٹر محمد اور نگزیب

   

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پائیدار معاشی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات، سرکاری اداروں کی نجکاری اور نجی شعبے کی قیادت میں ترقی و نمو پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے، ریکو ڈک جیسے منصوبوں میں کینیڈا کی شمولیت سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی تعلقات کی عکاسی ہو رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات یہاں پاکستان میں کینیڈا کے نئے تعینات ہونے والے ہائی کمشنر طارق علی خان سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیرِ خزانہ نے ہائی کمشنر کا خیرمقدم کیا اور اسلام آباد میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی اور اصلاحات کے ایجنڈے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تین سال قبل کے مشکل دور کے بعد ملک کے مجموعی معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، مہنگائی پر قابو پا لیا گیا ہے اور مالی نظم و ضبط بحال ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی بحالی کو یقینی بنانیکیلئے حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات، سرکاری اداروں کی نجکاری اور نجی شعبے کی قیادت میں ترقی و نمو پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔وزیر خزانہ نیہائی کمشنر کو پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ رابطوں و شمولیت سے متعلق بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت بالخصوص توانائی، بنیادی ڈھانچے اور معدنیات کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے، ریکو ڈک منصوبے جیسے منصوبوں میں کینیڈا کی شمولیت دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے معاشی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیرِ خزانہ نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی حجم اپنی صلاحیت سے کم ہے، پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی، کان کنی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید کینیڈین سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور کینیڈا کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی برادری کی جانب سے ترسیلاتِ زر کے باضابطہ ذرائع کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو دونوں معیشتوں کے درمیان ایک قیمتی پل کی حیثیت رکھتی ہے۔ہائی کمشنر طارق علی خان نے حکومتِ کینیڈا کی جانب سے گرمجوشی پر مبنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی پیشرفت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ تجارت میں تنوع لانا کینیڈا کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا بشمول ایل این جی اور اہم معدنیات کی ترقی کے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبوں میں توسیع کے منصوبے پر عمل پیرا ہے ،ان شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کراچی میں قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں میں کام کرنے والی کینیڈین کمپنیوں کا بھی ذکر کیا اور پاکستان کی سبز معیشت کی طرف منتقلی اور ماحولیاتی استحکام کے لئے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔کینیڈا کے ہائی کمشنر نے اس امر پر زور دیا کہ زرعی تجارت اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک میں وسیع امکانات موجود ہیں جن میں مجوزہ "کینیڈا-پاکستان چیمبر آف کامرس”کے قیام کا امکان بھی شامل ہے۔

انہوں نے موسمیاتی مالیات کے لئے کینیڈا کے عزم اور کثیرالجہتی ماحولیاتی فنڈز میں اس کی مسلسل شراکت کی بھی توثیق کی۔فریقین نے دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے جلد اختتام پر اتفاق کیا تاکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی روابط کو مزید تقویت دی جا سکے۔وزیرِ خزانہ نے ہائی کمشنر کو آبادی کے نظم و نسق، غربت میں کمی، اور ماحولیاتی تبدیلی سے مطابقت کی ترجیحات سے بھی آگاہ کیا اور حکومت کے طویل المدتی پائیدار ترقی کے عزم کو اجاگر کیا۔

فریقین نے اس عزم کا اظہار کیاکہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا اور باہمی تعلقات کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے قریبی اشتراکِ عمل جاری رکھا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

IPM IPM
پاکستان7 گھنٹے ago

پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اداروں اور قابلِ عمل پالیسیوں کی ضرورت، آئی پی ایس فورم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کو درپیش پیچیدہ قومی و بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اداروں،...

Sohail Afridi Maryam Nawaz Sohail Afridi Maryam Nawaz
پاکستان7 گھنٹے ago

مریم نواز نے3 صوبوں کو دہشتگردی کی بنیاد قرار دیکر مودی اور بھارت کو کلین چٹ دی، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے تین صوبوں کو...

Sohail Afridi Hyderabad Sohail Afridi Hyderabad
پاکستان7 گھنٹے ago

جتنی مرضی رکاوٹیں ڈال لو، کراچی لازمی پہنچوں گا، سہیل آفریدی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ راستے میں جنتی مرضی رکاوٹیں ڈال لو، کراچی...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان7 گھنٹے ago

نئے صوبوں کا معاملہ، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امید ہے نئے صوبوں کے معاملے کو...

BISE Rawalpindi BISE Rawalpindi
پاکستان7 گھنٹے ago

راولپنڈی میٹرک بورڈ کے نتائج، 81 سرکاری اسکولوں کا نتیجہ صفر فیصد

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میٹرک بورڈ کے نتائج کے بعد سوچنا پڑگیا، ایسے پڑھے گا پاکستان تو کیسے بڑھے...

Russia Russia
تازہ ترین7 گھنٹے ago

‘تاریخ سےکوئی سبق نہیں سیکھا گیا، وہ دوبارہ جنگ چاہتے ہیں’، ڈرون واقعے پرجرمنی کے الزامات پر روس کا ردعمل

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جرمنی کے لیپزگ ائیرپورٹ پر  مبینہ ڈرون حملے کی کوشش...

islamabad islamabad
پاکستان8 گھنٹے ago

نئے صوبوں کا معاملہ، سب سے پہلے اسلام آباد کو نئے انتظامی ماڈل میں ڈھالنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث جاری ہے۔ حکومت نے...

Witkoff, Kushner arrive in Kyiv Witkoff, Kushner arrive in Kyiv
تازہ ترین8 گھنٹے ago

وِٹکوف اور جیرڈ کشنر کیف پہنچ گئے، روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی سفارتی کوششیں تیز

کیف (صداۓ سچ نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی  اسٹیو وِٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر روسی صدر ولادیمیر...

GHQ GHQ
پاکستان8 گھنٹے ago

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) یوم دفاع و شہداء کے مبارک موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار تقریب کا...

US naval drone US naval drone
تازہ ترین8 گھنٹے ago

پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون کشتی پر حملے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں...

Trending