پاکستان
ڈاکٹر نثار احمد کی وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کو مبارکباد، عمران خان کے ویژن کی جیت قرار
فیصلآباد (افشاں بتول ، صدائے سچ بیورورپورٹ) ممبر قومی اسمبلی این اے-100 ڈاکٹر نثار احمد نے نو منتخب وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن نہ صرف تحریک انصاف کے کارکنوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے بلکہ یہ ثبوت ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے مخلص، محنتی اور باصلاحیت کارکنوں کو عزت و مقام دیا ہے۔
ڈاکٹر نثار احمد نے کہا کہ سہیل آفریدی جیسے کارکن کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا اس بات کی روشن دلیل ہے کہ تحریک انصاف میں موروثی یا خاندانی سیاست کی گنجائش نہیں۔ یہ جماعت عوام کی امنگوں کی ترجمان اور حقیقی تبدیلی کی علامت ہے، جہاں میرٹ، دیانت داری اور خدمتِ خلق کو بنیادی اصولوں کے طور پر اپنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی ایک باکردار، باصلاحیت اور عوامی مزاج رکھنے والے رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کو اجاگر کیا۔ امید ہے کہ وہ وزیرِاعلیٰ بننے کے بعد بھی اسی جذبے سے کام کرتے ہوئے صوبے میں شفاف حکمرانی، تعمیر و ترقی، روزگار کے مواقع اور عوامی فلاحی منصوبوں کو فروغ دیں گے۔
ڈاکٹر نثار احمد نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ سہیل آفریدی اپنے قائد عمران خان کے ویژنِ پاکستان پر عمل پیرا ہو کر خیبر پختونخواہ کو خود انحصاری، خوشحالی اور انصاف کے نظام کی حقیقی مثال بنا دیں گے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز کے لیے یہ ایک حوصلہ افزا لمحہ ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جماعت میں محنت، وفاداری اور خدمت کا صلہ لازمی ملتا ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

