پاکستان
ڈیجیٹل میڈیاپرانتہا پسندی اور غلط خبروں کی تشہیر و روک تھام کے حوالے سے نوجوانوں کاکردار بہت اہم ہے، مقررین
کوئٹہ(صدائے سچ نیوز) محکمہ اطلاعات و نشریات، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انسداد پرتشدد انتہا پرستی پروجیکٹ کے تحت ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار سے پروجیکٹ ڈائریکٹرشاہد عمران رانجھا،صوبہ بلوچستان کے مختلف یونیورسٹیوں کے تجربہ کار پروفیسرزببرک نیاز،ڈاکٹرمحمدرحیم ناصر، سینئر صحافی ایوب ترین اورڈپٹی ڈائریکٹرپی آئی ڈی کوئٹہ اسدخان مندوخیل نے اپنے خطاب میں انسداد پرتشدد انتہا پسندی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی ایک ناسور کی طرح ہمارے معاشرے میں سرایت کر گئی ہے۔

اس ضمن میں سوشل میڈیا پر خبروں کی غلط تشہیر نے اس برائی کو مزید تقویت دی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اس حوالے سے اپنے نسل نو کو بھر پور آگاہی فراہم کرنا ہے، چاہے وہ ہماری پرنٹ میڈیا کے ذریعے ہو یا الیکٹرونک، ہمارا تعلیمی نصاب ہو یا مختلف سیمینارو تقریب کے ذریعے، تاکہ آنے والے وقتوں میں وہ انتہا پرستی اور غلط خبروں کی روک تھام کے حوالے سے ذہنی طور ہو تیار ہو۔
سوشل میڈیا دن بدن ترقی کی جانب گامزن ہے۔ معاشرے کا تقریباً ہرفرد اس سے بلواسطہ یا بلا واسطہ وابستہ ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا پر فیک نیوز کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔
غلط خبروں کی روک تھام اس وقت ممکن ہو سکتی ہے جب ہم خبروں کی حقیقت اور ان کے ذرائع کے حوالے سے چانچ پڑتال کریں گے کہ وہ جو نیوز ہم شیئر کر رہے ہیں آیاوہ سچ ہے یا غلط۔

اگر ہم اس سلسلے میں غوروفکر کریں گے تو غلط خبروں کی روک تھام کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈس انفارمیشن سے معاشرے میں بہت سے نقصاندہ معاملات وقوع پزیر اور اس سے معاشرے کے تمام فرد متاثر ہورہے ہیں۔
اگر ہم اس معاشرتی برائی پر بروقت کنٹرول کریں گے تو اس کے نقصانات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اور اس کے لئے ہمارے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ قبل ازیں پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہدعمران رانجھا نے شرکاء کو سیمینار کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر بلوچستان کے مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں موجود تھے۔بعد ازاں پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہدعمران رانجھا، ڈپٹی ڈائریکٹرپی آئی ڈی کوئٹہ اسد خان مندوخیل نے شرکاء میں شیلڈاور اسناد تقسیم کیئے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

