پاکستان
اسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پولیس نے نیشنل پریس کلب کے باہر آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر تشدد کیا اور کلب میں بھی داخل ہوگئی اور وہاں بھی صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔نیشنل پریس کلب انتظامیہ کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے کی کوریج کے دوران پولیس نے صحافیوں پر تشدد کیا اور بعد ازاں پریس کلب کے دروازوں پر لاتیں ماریں اور دیواریں پلانگ کر پولیس اہلکار اندر داخل ہوگئے۔پولیس نے کلب کے اندر بھی صحافیوں پر بدترین تشدد کیا اور ان کے کیمرے بھی توڑ دیے۔ پولیس کیفے ٹیریا میں داخل ہوگئی جہاں توڑ پھوڑ کی اور کھانا کھانے میں مصروف صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے صحافیوں پر بدترین تشدد اور نیشنل پریس کلب پر پولیس دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بری سے بری ڈکٹیٹر شپ میں بھی صحافیوں سے ایسا رویہ نہیں رکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ کا بدترین واقعہ ہے اگر کوئی مطلوب شخص تھا تو پولیس کو پریس کلب انتظامیہ سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے بھی اسلام آباد میں صحافیوں پر پولیس کے تشدد کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں فاضل جمیلی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں، اسلام آباد پولیس نے نیشنل پریس کلب کی حرمت کو پامال کیا ہے، نیشنل پریس کلب کی حرمت کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، مکمل جوابدہی ہونی چاہیے۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے پریس کلب میں پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پریس کلب میں پولیس تشدد کے واقعیکی فوری انکوائری کرائی جائے، تشدد کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔واقعے کے کچھ دیر بعد وزیر مملکت طلال چوہدری نیشنل پریس کلب پہنچ گئے۔پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کی طرف سے معافی مانگتا ہوں، مجھے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھیجا ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس تشدد کے واقعے پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoپاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ — اگست 2025

