Connect with us

پاکستان

وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح کم کرنے کی ہدایت کردی، چیئرمین ایف بی آر

fbr-chairman

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح  کم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح  کم کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس رعایت کے لیے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے جس پر عمل درآمد کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔

وفاقی حکومت بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کرنے اور آخرکار ختم کرنے پر آمادہ ہے جس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔اس حوالے سے آئی ایم ایف سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، 3 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے وضاحت کی کہ ٹیکس ریٹ میں کمی کا براہ راست انحصار ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے پر ہوگا، ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد جتنی بڑھے گی، ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم کیا جا سکے گا۔

سابق نگران وزیرگوہر اعجاز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکلات میں رہا ہے، بڑے پیمانے پر صنعتیں بند ہوئیں ،عسکری اور سیاسی قیادت نے بہت محنت کی، پاک فوج نے معرکہ حق جیتا۔

پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے،بزنس کمیونٹی کو ملکر کام کرنا ہو گا،70ارب ڈالر کی درآمدات اور 15 ارب ڈالرز کی پیٹرولیم درآمدات ہیں،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بزنس کمیونٹی متحد ہے۔

کاروباری برادری نے اپنی سیاست چھوڑ کر ملک کی خاطر یکجہتی دکھائی،آج فیڈریشن میں تمام چیمبرز کے نمائندگان موجود ہیں،چیمبرز کے لوگ معاشی مسائل حکومت کیساتھ ملکر حل کرسکتے ہیں،کمیٹیوں میں رئیس لوگوں کو بٹھا کرمعاملہ حل نہیں ہوگا،لوگوں کے نمائندوں سے بات کرکے معیشت بہتر ہوگی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Ismail Baqai Ismail Baqai
تازہ ترین5 گھنٹے ago

نائن الیون میں ملوث افراد ایرانی نہیں تھے، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے جواز...

PTI workers PTI workers
پاکستان6 گھنٹے ago

27 ستمبر کے مارچ کا معاملہ، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سرگرم کارکنان نظر بند

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مارچ کے پیش نظر تحریک انصاف کے 100 سے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین6 گھنٹے ago

یمن میں کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

یمن میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔...

monsoon rains monsoon rains
پاکستان6 گھنٹے ago

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونےکا امکان

لاہور (صداۓ سچ نیوز) مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔  ترجمان...

masood peshakian masood peshakian
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا ناکہ بندی اور جارحیت بند کردے تو آبنائے ہرمزکھول دی جائےگی، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے پیرکو مسقط میں ایران اور عرب ممالک کے...

ismail-baqae ismail-baqae
تازہ ترین6 گھنٹے ago

سمندری پابندیاں اور ناکہ بندی جنگ کے مترادف ہیں، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے سعودی عرب، اردن اور جاپان کو ایران...

lose-weight lose-weight
تازہ ترین21 گھنٹے ago

جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

ناشتے میں متعدد افراد انڈے کھانا پسند کرتے ہیں اور یہ عادت صحت بالخصوص موٹاپے سے بچانے کے لیے فائدہ...

Orangi-Town Orangi-Town
پاکستان21 گھنٹے ago

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بلدیہ سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ...

shafi-jan shafi-jan
پاکستان22 گھنٹے ago

ہم اس نظام کو گرانے آرہے ہیں اور پوری طاقت سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے، شفیع جان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے موبائل فون کا فرانزک...

rangers rangers
پاکستان22 گھنٹے ago

سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ اسمبلی اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر...

Trending