تازہ ترین
امریکا کا پاسداران انقلاب کے اہم رہنماؤں کی معلومات دینے پر انعام کا اعلان
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے پاسداران انقلاب کے اہم رہنماؤں کی معلومات دینے پر انعام کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی فہرست میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈراحمد وحیدی سرفہرست ہیں، فہرست میں خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے سربراہ علی عبداللہی بھی شامل ہیں۔
ایرانی ایرواسپیس فورس ڈرون یونٹ کے کمانڈر سعید آقاجانی، سائبر الیکٹرانک کمانڈ کے سربراہ حمیدرضا لشگریان اور پاسدارانِ انقلاب انٹیلی جنس دفتر کے کمانڈر مجید خادمی بھی فہرست میں شامل ہیں۔ اہم ایرانی رہنماؤں کی معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام ملے گا۔
دوسری جانب امریکا نے ایران سے منسلک کمپنیوں اور شخصیات پر نئی پابندیاں بھی عائد کردیں۔ امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ایران سے منسلک 60 اداروں، افراد اور جہازوں پر پابندیاں عائد کردیں۔ تعلق جوہری، میزائل، سائبر اور تیل کے نیٹ ورکس سے ہے۔
ایران کو بعض ترسیلاتِ زر کی اجازت دینے والے عمومی لائسنس بھی معطل کردیے۔ متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ، چین، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ اور یورپ میں بروکر کمپنیاں پابندیوں کی زد میں آئیں۔ روسی خفیہ بحری بیڑے کے جہازوں کے نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں۔
امریکی وزیرخزانہ نے دوٹوکہ کہا کہ چین سمیت کوئی بھی امریکی پابندیوں کی پہنچ سے باہر نہیں۔ ایران کی حمایت کرنیوالے ہر ملک کو امریکی پابندیوں کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق ہر ملک کو ایک ڈیڈلائن دی گئی ہے۔ وہ خود کارروائی نہیں کریں گے تو امریکا یکطرفہ طور پر کارروائی کرے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

