Connect with us

پاکستان

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق

Pims-hospital

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نرسری میں ایئر کنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی جس سے نرسری میں موجود 15 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں آگ صبح 6 بج کر 45 منٹ پر لگی۔

پمز اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے تھے، آگ لگنے سے 15 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔

والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ جس وقت آگ لگی عملہ انکیوبیشن سینٹر میں نہیں تھا، نرسری میں نہ گائنی ڈاکٹر موجود تھی اور نہ ہی کوئی دوسرا عملہ موجود تھا، این آئی سی یو کا دروازہ بھی لاک تھا، واقعے کے 2 گھنٹے بعد ریسکیو اور 4 گھنٹے بعد پولیس پہنچی۔

غم سے نڈھال والدین نے بچوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرنے اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بعدازاں پمزاسپتال کے ایم سی ایچ وارڈ کو سیل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق پمز اسپتال کی نرسری میں آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نے حصہ لیا، آگ پمز اسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر لگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 14 بچے مکمل جھلس گئے، واقعے کی انکوائری کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

ایئر کنڈیشن میں دھماکے کے بعد آگ لگی جو بہت تیزی سے پھیلی

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے، ڈی جی ہیلتھ اور سیکریٹری اسپتال میں ہیں، میں کراچی میں ہوں اور اسلام آباد جارہا ہوں، متعلقہ حکام والدین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 6 بج کر 45 منٹ پر ایئر کنڈیشن میں دھماکے کے بعد آگ لگی جو بہت تیزی سے پھیلی، دھماکے کے ساتھ ہی اسپتال کی بجلی بھی چلی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی یو میں ڈاکٹرز اور عملہ موجود تھا، وہاں موجود عملہ ریسکیو کو بلانے کے لیے گیا لیکن آگ بہت تیزی سے پھیلی، اسپتال میں آگ بجھانے کے آلات کام کر رہے تھے، پمز اسپتال اپنی صلاحیت سے زیادہ کام کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

petroleum-products-price petroleum-products-price
پاکستان6 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن...

AI Systems AI Systems
تازہ ترین6 گھنٹے ago

اے آئی سسٹمز آئندہ 2 برسوں میں سنگین مسائل کا باعث بن سکتے ہیں، گوگل ڈیپ مائنڈ کے سربراہ کا انتباہ

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹمز آئندہ 2 برسوں میں سنگین سکیورٹی حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ...

Rana-Sanaullah Rana-Sanaullah
پاکستان6 گھنٹے ago

اسمبلی بحالی کے بعد بھی ایمرجنسی کے تحت لایاگیا سسٹم ہی چلے گا، رانا ثناء اللہ

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پشاور میں دلخراش واقعہ ہوا،چیکنگ کرو،سزا دےدو،اس...

hamdard university hamdard university
پاکستان6 گھنٹے ago

ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (FEST) کے زیرِ...

Yemeni Forces Yemeni Forces
تازہ ترین6 گھنٹے ago

یمنی فورسز کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کیخلاف 1250 حملوں کا دعویٰ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کی حکومتی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے یمن بھر میں حوثیوں کے...

safdar abbasi safdar abbasi
پاکستان6 گھنٹے ago

​پی پی پی ڈبلیو کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

​اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر ڈاکٹر صفدر علی عباسی، سابق...

masooma e sindh masooma e sindh
پاکستان6 گھنٹے ago

کراچی میں 12 دسمبر کو چھٹی سالانہ معصومۂ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس منعقد ہوگی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی ایڈیٹرز کلب اور زائرین خدمت کمیٹی، درگاہ معصومۂ سندھ کے مشترکہ زیرِ اہتمام چھٹی سالانہ...

gold-rate gold-rate
پاکستان7 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید سستی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید سستی ہوگئی۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن 24 کیرٹ فی...

US US
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکا کا ایران پر ’مدر آف آل بمز‘ گرانے پر غور، حملے کے بعد امریکا جنگ میں فتح کا اعلان بھی کرسکتا ہے، امریکی میڈیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج نے حملے کے ایران پر حملوں کے نئے منصوبے تیار کیے ہیں جن میں...

Income Tax Income Tax
پاکستان15 گھنٹے ago

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی۔...

Trending