پاکستان
سرکارِ دو عالم، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
سرکارِ دو عالم، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا،اس موقع پرعلی الصبح پاک فوج کے دستوں نے وفاقی دارلحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارلحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی پیش کی، کراچی، لاہور، کوئٹہ ، پشاور ، کلگت بلتستان اور مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر میں پاک فوج کے دستوں نے توپوں کی سلامی پیش کی۔
ملک بھرمیں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس نکالےجائیں گے،شہر شہر اور قریہ قریہ چراغاں کیا گیا ہےجبکہ مساجد،سرکاری و نجی عمارتوں اور اہم شاہراہوں کو برقی قمقموں اور سبز پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔
مرکزی شاہراہوں پرسبز پرچموں کی بہار ہے اور رنگ برنگی روشنیوں سے راستے جگمگا رہے ہیں،مختلف مقامات پرمحافلِ میلاد اور نعت خوانی کا اہتمام بھی کیاگیا ہے،جبکہ فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہیں،عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پرملک بھر میں سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
بارہ ربیع الاول کےبابرکت موقع پرصدرمملکت آصف علی زرداری نےپوری قوم اوراُمت مسلمہ کو مبارکباد دی،کہا یہ دن ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کی یاد تازہ کرتا ہے جس کے ذریعے انسانیت کو ایمان ،ہدایت،عدل،رحمت اور اخلاق حسنہ کا کامل راستہ عطا ہوا،آپ کی ولادت باسعادت درحقیقت عالم انسانیت کے ایسے روشن دور کا آغاز تھی جہاں جہالت کی تاریکی سے چھٹکارا اور علم و ہدایت کا اجالا نصیب ہوا ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ انسانوں کے درمیان باہمی احترام اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیا جائے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےاپنے پیغام میں کہا سیرت النبی پوری انسانیت کیلئے کامل رہنمائی ہے۔ نوجوان نسل کی کردار سازی پر خصوصی توجہ ضروری ہے،ہمیں سچائی،دیانت اور قانون کی پاسداری کو فروغ دینا ہوگا،برداشت اور باہمی احترام پُرامن معاشرے کی بنیاد ہیں،پاکستان کو مضبوط ۔ خوشحال اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

