Connect with us

تازہ ترین

ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک اور ویڈیو جاری

iranian-supreme-leader-mojtaba-khamenei

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا نے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک پرانی ویڈیو جاری کردی، جس میں وہ ایک علمی نشست کی صدارت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

 ویڈیو میں پہلی بار عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کی آواز بھی عوامی سطح پر سنائی دی ہے۔

ویڈیو میں مجتبیٰ خامنہ ای ایک طالب علم کے ’اسلامی سیکیورٹی ماڈل‘ سے متعلق تحقیقی مقالے کا جائزہ لیتے اور اسے بے عیب قرار دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق یہ ویڈیو ان قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے والد آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کا سبب بننے والے فوجی حملوں کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہوئے اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے ویڈیو کے ذریعے صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کی کوشش کی ہے، تاہم ویڈیو کی تاریخ واضح نہ ہونے کے باعث ان کی موجودہ صحت کی صورتحال کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی مجتبیٰ خامنہ ای کی خراب صحت سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’بالکل صحت مند‘ ہیں۔

مسعود پزشکیان کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق مسائل کی بات درست نہیں۔

56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای نے قیادت سنبھالنے کے بعد سے عوامی سطح پر براہِ راست تقریبات میں شرکت سے گریز کیا ہے، وہ زیادہ تر تحریری بیانات یا سرکاری ذرائع کے ذریعے پیغامات جاری کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

hamdard university hamdard university
پاکستان11 منٹس ago

ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ہمدرد یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (FEST) کے زیرِ...

Yemeni Forces Yemeni Forces
تازہ ترین17 منٹس ago

یمنی فورسز کا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں کیخلاف 1250 حملوں کا دعویٰ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کی حکومتی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے یمن بھر میں حوثیوں کے...

safdar abbasi safdar abbasi
پاکستان24 منٹس ago

​پی پی پی ڈبلیو کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

​اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر ڈاکٹر صفدر علی عباسی، سابق...

masooma e sindh masooma e sindh
پاکستان32 منٹس ago

کراچی میں 12 دسمبر کو چھٹی سالانہ معصومۂ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس منعقد ہوگی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی ایڈیٹرز کلب اور زائرین خدمت کمیٹی، درگاہ معصومۂ سندھ کے مشترکہ زیرِ اہتمام چھٹی سالانہ...

gold-rate gold-rate
پاکستان40 منٹس ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید سستی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید سستی ہوگئی۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن 24 کیرٹ فی...

US US
تازہ ترین44 منٹس ago

امریکا کا ایران پر ’مدر آف آل بمز‘ گرانے پر غور، حملے کے بعد امریکا جنگ میں فتح کا اعلان بھی کرسکتا ہے، امریکی میڈیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج نے حملے کے ایران پر حملوں کے نئے منصوبے تیار کیے ہیں جن میں...

Income Tax Income Tax
پاکستان9 گھنٹے ago

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی۔...

container-ship container-ship
تازہ ترین9 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں آئی فونز اور دیگر قیمی الیکٹرانکس سامان سے لدا جہاز ڈوب گیا

آبنائے ہرمز میں سنگاپور کا پرچم بردار بحری جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا۔ غیر ملکی خبر...

CTD and Police in Swat. CTD and Police in Swat.
پاکستان9 گھنٹے ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات (صداۓ سچ نیوز) سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔  سوات میں...

ayaz sadiq ayaz sadiq
پاکستان9 گھنٹے ago

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی تحریک کثرتِ رائے سے منظور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں...

Trending