Connect with us

پاکستان

لاہور، شاداب کی سنچری، پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست

cricket team

لاہور (صداۓ سچ نیوز) تین ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ پر 89 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور قومی ٹیم کو فتحیاب کیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے  242 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں حاصل کرلیا،   شاداب خان نے 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے 111 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ سیم کرن 52 گیندوں پر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 46 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، رضا اللّٰہ نے 38 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

عرفات منہاس نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف نے 55 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان ہیری بروک کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا  کہ ٹیم میں ایک اضافی اسپنر شامل کیا ہے، ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، رضا اللہ ڈیبیو کریں گے جبکہ شاداب خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ وارم اپ کے دوران نسیم شاہ کی انگلی میں انجری ہوئی ہے جبکہ فہیم اشرف کو ٹیم سے ڈراپ کیا ہے۔

میچ کا آغاز

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے میچ کا آغاز اچھے انداز میں کیا اور انگلینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گرا دی، فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹام بینٹن کو آؤٹ کر کے ون ڈے میں 150 وکٹیں مکمل کرلیں۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد انگلینڈ کی دوسری وکٹ 11 رنز پر گر گئی جب شاہین آفریدی نے جو روٹ کو 5 رنز پر آؤٹ کیا، اس کے بعد پاکستان ٹیم کو اگلی وکٹ کے لیے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور انگلینڈ کی تیسری وکٹ 19 رنز پر گر گئی۔

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 52 رنز پر گری، اس مرتبہ جارڈن کوکس 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان ٹیم

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں شاداب خان، رضا اللّٰہ، صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، سعد بیگ، حسن نواز، عرفات منہاس، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم سیریز کے اپنے پہلے دونوں میچز سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف جیت چکی ہے جبکہ انگلینڈ کو اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

kp-police kp-police
پاکستان2 گھنٹے ago

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیرحراست دو افغان باشندے ہلاک

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں راول ٹاؤن کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست دو افغان باشندے اپنے...

Saudi-Defence Saudi-Defence
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حوثی دہشتگرد ملیشیا کے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ناکارہ بنادیے، سعودی محکمہ شہری دفاع

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ حوثی دہشتگرد ملیشیا کے دو بیلسٹک میزائل...

Saudi Arabia Announces Relief Package Saudi Arabia Announces Relief Package
تازہ ترین2 گھنٹے ago

سعودی عرب میں بجلی اور پانی کے ٹیرف میں ردوبدل کے پیشِ نظر شہریوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

ریاض (صداۓ سچ نیوز) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان2 گھنٹے ago

کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کو غیرمؤثر کرنے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کو غیرمؤثر کرنے کی...

cricket team cricket team
پاکستان2 گھنٹے ago

لاہور، شاداب کی سنچری، پاکستان کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست

لاہور (صداۓ سچ نیوز) تین ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست...

lpg-price lpg-price
پاکستان2 گھنٹے ago

ایل پی جی کے جہاز پہنچ گئے، گیس صارفین کےلیے خوشخبری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) لیکوفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے کر ایک اور بحری جہاز کراچی پہنچ گیا۔...

Pervez Khattak Pervez Khattak
پاکستان3 گھنٹے ago

تحریک انصاف طالبان اور افغانستان کی تابعداری اور حمایت کرنا چاہتی تھی، پرویز خٹک

پشاور(صداۓ سچ نیوز) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک نے کہا...

pak-army pak-army
پاکستان3 گھنٹے ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے زرکانی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ...

Mir Raza Case Mir Raza Case
پاکستان3 گھنٹے ago

میر رضا کیس، جے آئی ٹی کیلئے این سی سی آئی اے نے افسر نامزد کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے...

Tanveer Abbasi Chairman Awam Dost Group Tanveer Abbasi Chairman Awam Dost Group
پاکستان9 گھنٹے ago

حکومت واضح کرے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرائے گی یا نہیں، چیئرمین عوام دوست گروپ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت واضح کرے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کی طرف سے حالیہ اعلان کردہ بلدیاتی...

Trending