پاکستان
کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کو غیرمؤثر کرنے کی خبروں کی تردید
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کو غیرمؤثر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ کہا پارلیمانی پارٹی کی تجاویز کو کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کے سامنے رکھاجاتا ہے تاہم فیصلوں کا حتمی اختیار عمران خان کے پاس ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تمام اختیارات پارلیمانی پارٹی کومنتقل کرنےکی خبروں میں صداقت نہیں۔ پی ٹی آئی کی کورکمیٹی، پولیٹیکل کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی 3 الگ فورمز ہیں۔ پارٹی امور سے متعلق فیصلوں کا اختیار کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کو حاصل ہے جبکہ پارلیمانی پارٹی پارلیمانی معاملات سے متعلق فیصلےکرتی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نہایت قابلِ احترام ہے، تجاویزاورسفارشات کوہمیشہ اہمیت دی جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے احکامات سے متعلقہ کمیٹیز کو اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ کسی کمیٹی کو اختیارات منتقل کرنے کی خبریں سراسر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

