Connect with us

تازہ ترین

نیتن یاہو نے انتخابات سے قبل تل ابیب پر جوہری حملے کی اے آئی تصویر شیئر کر دی

ai generated til aviv

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل تل ابیب پر جوہری حملے کے نتیجے میں دھماکے کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کر دی۔

گزشتہ روز نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کی، جس میں دائیں بازو کے سیاسی مبصر یووال بلومبرگ کے بیانات بھی شامل تھے۔

ان بیانات میں ایران کی جانب سے اسرائیل کو لاحق خطرے سے خبردار کیا گیا تھا۔

پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ریاستِ اسرائیل کو حقیقی اور ٹھوس خطرہ لاحق ہے، اگر ایرانیوں نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو پھر کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے حکومت کے گرد جاری تنازعات کو ایک بہت بڑے دھویں کے پردے سے تشبیہ دی اور کہا کہ ان کا مقصد اس مسئلے کو چھپانا ہے جو اہمیت کے اعتبار سے باقی تمام معاملات پر کہیں زیادہ بھاری ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ملک کے وسط میں 2 ایٹم بم گرتے ہیں تو ان تمام مصنوعی تنازعات کی پرواہ کون کرے گا؟

نیتن یاہو نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایران میں کارروائی مکمل کرنے کے لیے اسرائیل کے پاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے مزید 2 سال موجود ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہم اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

نیتن یاہو نے پوسٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ اس مشن کو ایسا وزیرِاعظم مکمل نہیں کر سکتا جو ٹرمپ کو فون کر کے ان سے مسلسل اور قریبی گفتگو نہ کر سکے یا ٹی وی انٹرویو کے دباؤ کا سامنا نہ کر سکے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی پوسٹ سامنے آتے ہی یَشار پارٹی کے سربراہ گادی آئزن کوٹ اور ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائیر گولان نے نیتن یاہوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نیتن یاہو نے خوف پھیلانے کا راستہ اختیار کیا: گادی آئزن کوٹ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ نیتن یاہو! آپ شدید اضطراب کا شکار ہیں، ہر انتخابی مہم کی طرح اس بار بھی جھوٹ اور خوف پھیلانے کا وہی پرانا طریقہ اپنایا جا رہا ہے، اس مرتبہ اسرائیلی شہریوں کو بڑے پیمانے پر تباہی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور یہ سب ایران کے خلاف جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں آپ کی ناکامی کے بعد ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل فتح کے وعدوں سے آپ اب اس مؤقف تک آ پہنچے ہیں کہ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے، پوری کہانی بس یہی ہے، آپ ناکام ہو چکے ہیں اور دو روز بعد اسرائیل کے عوام بیلٹ باکس کے ذریعے آپ کو یہ دکھا دیں گے، ہم اگلی حکومت تشکیل دیں گے اور اسرائیل کو سلامتی اور خوش حالی کی جانب لے جائیں گے۔

وزیرِاعظم کو سوشل میڈیا سے دور رکھا جائے: یائیر گولان

ایکس پر یائیر گولان نے بھی نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ میری درخواست ہے کہ نیتن یاہو کو سوشل میڈیا سے دور رکھا جائے، وہ اور ان کے اردگرد موجود لوگ اپنا توازن کھو چکے ہیں، دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منگل کو ہم خوف و ہراس پھیلانے والوں کو اقتدار سے ہٹا دیں گے اور اسرائیل میں سلامتی اور عقل و اعتدال کو واپس لائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

gold gold
پاکستان2 گھنٹے ago

پانچ دن مسلسل گرنے کے بعد سونے کی قیمت آج سنبھل گئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) پانچ دن مسلسل گرنے کے بعد سونے کی قیمت آج سنبھل گئی۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن...

POAF Europe Leaders POAF Europe Leaders
اوورسیز پاکستانیز2 گھنٹے ago

پی او اے ایف یورپ کے رہنماؤں کا مطالبہ، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو فعال ادارہ بنایا جائے

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اوورسیز الائنس فورم (پی او اے ایف) یورپ کے رہنماؤں نے سمندر پار پاکستانیوں کی...

Hafiz Naeem Hafiz Naeem
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیر اعظم سن لیں عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سن لیں...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین2 گھنٹے ago

تہران میں چار ملکی اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دی، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ اور ایران کا اہم چار ملکی اجلاس آج ہوگا،ایرانی وزارت خارجہ کے...

Ali-Bagheri-Kani Ali-Bagheri-Kani
تازہ ترین2 گھنٹے ago

تہران میں چار ملکی اجلاس علاقائی امن و سلامتی کیلئے انتہائی اہم پیشرفت قرار

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی عہدیدار علی باقری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے اعلیٰ...

Pakistani Flights Pakistani Flights
پاکستان2 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ تنازع، جی پی ایس سگنلز میں گڑبڑ، پاکستانی فلائٹس کی لوکیشنز پھر بھارت میں ظاہر ہونے لگیں

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ میں جی پی ایس سگنلز...

UK-strom UK-strom
تازہ ترین3 گھنٹے ago

برطانیہ میں طوفان بوئیلو سے تباہی،2 افراد ہلاک، 90 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں طوفان بوئیلو نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا،طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 2...

ai generated til aviv ai generated til aviv
تازہ ترین3 گھنٹے ago

نیتن یاہو نے انتخابات سے قبل تل ابیب پر جوہری حملے کی اے آئی تصویر شیئر کر دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل تل ابیب پر جوہری حملے...

Gen.-Waheed-Kakar Gen.-Waheed-Kakar
پاکستان3 گھنٹے ago

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (صداے سچ نیوز) سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ آئی ایس پی...

Aleema Khan, Uzma Khan and Noreen Niazi Aleema Khan, Uzma Khan and Noreen Niazi
پاکستان3 گھنٹے ago

علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پنجاب حکومت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع کردی۔...

Trending