پاکستان
مریم نواز کا بڑا فیصلہ: کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدیداروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد
لاہور (صدائے سچ نیوز) پنجاب حکومت نے کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدیداروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کر دیئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔ پنجاب حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ جام کر دی۔ اور کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدیداروں کے 23 ارب 40 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد کر دیئے۔
کالعدم تنظیم کے عہدیداران کے 92 بینک اکاؤنٹس سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام کر دیئے گئے۔ اور کالعدم تنظیم کے 9 فنانسرز کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔
باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ سروس کا مسئلہ، پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شئیر کرنے پر 31 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں مساجد اور آئمہ کرام کے لیے 61 ہزار سے زائد فارم تقسیم کیے گئے ہیں۔
50 ہزار سے زائد آئمہ کرام نے خود اپنی رجسٹریشن کر کے امن اور قانون کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا۔ اور پنجاب میں آئمہ کرام کی 82 فیصد رجسٹریشن مکمل کرلی گئی۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اطمینان کا اظہار کیا۔
پنجاب میں امن کی مضبوطی کے لیے 5 بڑے وفاق المدارس نے مساجد اور آئمہ کرام کی رجسٹریشن پر اتفاق کیا۔ جبکہ وزیر اعلیٰ نے آئمہ کرام کو پریشان نہ کرنے اور احترام ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ آئمہ کرام چندے کے لیے ہاتھ پھیلائیں۔ اور پنجاب کے کسی شہر میں وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنرز کو وال چاکنگ پر مکمل پابندی کے مستقل نفاذ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ پنجاب کے عوام کی جانب سے انتہاپسندی اور فتنہ انگیزی کو یکسر مسترد کرنے پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی3 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین3 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب

