پاکستان
ٹیکسلا پریس کلب میں مرحوم صحافیوں کی یاد میں "یادِ رفتگان تعزیتی ریفرنس” کا انعقاد
ٹیکسلا واہ کینٹ (بیورو چیف سید مشتاق نقوی + نمائندہ خصوصی سید ہادی عمران) ٹیکسلا پریس کلب کے زیراہتمام مقامی ہال میں مرحوم صحافیوں کی یاد میں ایک پُروقار “یادِ رفتگان تعزیتی ریفرنس” منعقد کیا گیا جس میں شہر کی ممتاز صحافتی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین ملک نجیب الرحمن ارشد، ڈاکٹر اسد علی شاہ، کرنل (ر) کاظم رضا، راجہ سرفراز اصغر، سید مشتاق نقوی، رشید مغل، شکیل اختر راجپوت، عاصم میر، ڈاکٹر صابر، عتیق الرحمن کشمیری، سید سلطان شاہ کاظمی، مقصود خان، راجہ مشتاق ترک، شا ئستہ ضیا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مرحومین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نظامت کے فرائض معروف صحافی راجہ منصور عباسی نے انجام دیے، جبکہ جنرل سیکرٹری سید وسیم شاہ نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ صدر پریس کلب حسن علی طاہر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مرحوم صحافیوں نے اصول پسندی، دیانت داری اور خدمت کے جذبے سے صحافت کے وقار کو بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری امجد حسین مرحوم ٹیکسلا کی صحافت کا معتبر نام تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
مقررین نے کہا کہ مرحوم صحافیوں کی خدمات، قربانیاں اور پیشہ ورانہ دیانت داری آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آخر میں مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

