پاکستان
معصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
ان تاخیری حربوں سے شرپسند عناصر کو سازشیں کرنے کا موقعہ فراہم کیا جا رہا ہے
حکومتِ سندھ اور محکمہء اوقاف صورتحال کا فوری سنجیدہ نوٹس لے: مُبشر میر
حیدرآباد (پ۔ر) معصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیرات کے جاری سرکاری کام میں سُست روی انتہائی قابلِ تشویش عمل ہے، تعمیراتی کام کا اس طرح مہینوں تک بغیر کسی وجہ کے بند رہنا سرکاری تعمیراتی کام میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے سازشی عناصروں کو مزید سازشیں کرنے کے لئے جان بُوجھ کر موقعہ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر اور روزنامہ ”پاکستان“ کے ایڈیٹر مُبشر میر نے اگھم کوٹ میں واقع معصومہء سندھ کے روضہ اطہر کے مہینوں سے بند سرکاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرنے کے بعد میٖڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مُبشر میر نے کہا کہ، میرا یہاں آنے کا سلسلہ وقت بوقت جاری رہتا ہے اور اس مرتبہ میں نے بذاتِ خود اس بات کو شدت سے محسوس کیا ہے کہ طویل عرصہ تک تعمیراتی کام رکا ہوا ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر شرپسندوں کی جانب سے جعلی قُبور بنانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور تعمیراتی کام کا سلسلہ مزید کچھ عرصہ تک اسی طرح بند رہا تو یہ سازشی سلسلہ مزید تقویت اختیار کرے گا جس سے سرکاری تعمیراتی کام میں مشکلات پیدا کیئے جانے کے خدشات ہیں لہاذا حکومتِ سندھ اور بالخصوص محکمہء اوقاف سندھ کو اس سرکاری تعمیراتی کام میں جان بُوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیئے جانے کا فوری اور سنجیدہ نوٹس لینا چاہیئے۔
اس موقعہ پر زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ کے سربراہ سید منظر نقوی، سینئر ایڈووکیٹ آف سپریم کورٹ ایڈووکیٹ عباد الحسین، زوار عبدالستار درس و دیگر بھی مُبشر میر کے ہمراہ موجود تھے جبکہ محکمہء اوقاف سندھ کے خادم یار محمد لنجوانی اور غلام حیدر لغاری نے مُبشر میر کو سرکاری تعمیراتی کام میں اختیار کیئے جانے والے تاخیری حربوں کے بارے میں تفصیلی اور مکمل بریفنگ دی۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoپاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ — اگست 2025

