اوورسیز پاکستانیز
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کثیر جہتی اور دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان رابطے میں اہم پل کے طور پر کام کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ دنیا میں کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پاکستانیوں کا فعل قابل مذمت ہے اور ان کو واپس لینا ہماری ذمہ داری ہے لیکن وہ پاکستانی نہیں جو اپنی شہریت چھوڑ چکے ہیں۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط تر بنانے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی سی اسلام آباد اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

